کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ نے سنگ میل حاصل کیا، ’برانڈ انڈیا‘ کو فروغ دینے کے لیے 50 ایگریگیٹرز کو فہرست میں شامل کیا گیا


اس اقدام کا مقصد صارفین کو اجزاء کی اصل کے بارے میں روشناس کرانا اور صارفین کی بیداری کو بڑھانا ہے

Posted On: 11 JAN 2024 5:37PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت کی وزارت کے شعبہ برائے فروغِ صنعت اور  اندرون ملک تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے تحت چلائے جانے والے ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ (او ڈی او پی) پروگرام نے’برانڈ انڈیا‘ کو فروغ دینے کے لیے وقف تنظیموں کو متحد کرنے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے 50 سے زیادہ ایگریگیٹرز کا کامیابی کے ساتھ اندراج کیا ہے۔ 50 ویں ایگریگیٹر، آیورویدک تندرستی  کی کمپنی، فاریسٹ ایسنشیئلز، خوبصورتی اور  تندرستی  کے او ڈی او پی کی نشاندہی کرنے والی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کو عالمی سطح پر لے جا رہی ہے۔

او ڈی او پی  ایگریگیٹرزکی یہ متنوع کمیونٹی 25+ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلی ہوئی ہے، اس کی نمائندگی میں 160 سے زیادہ اضلاع شامل ہیں۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کو ان کے استعمال کردہ مصنوعات میں اجزاء کی اصلیت کے بارے میں روشناس کرانا، ایک الگ شناخت قائم کرنا اور آگاہی کو فروغ دینا ہے۔

لیہہ، لداخ میں خواتین پشمینہ بنکروں اور مغربی تریپورہ میں بانس کے ہنر مند کاریگروں کو وقار بخشنے سے لے کر، گجرات، کچھ کے اجرک کلسٹر اور کیرالہ کے وایناڈ میں کافی کے پودے لگانے والوں کو ساتھ لینے تک- او ڈی او پی ایگریگیٹرز کا یہ مجموعہ حقیقی تنوع  کا جشن ہے۔ اس کا مقصد افادیت کو بڑھانا اور ایک عمیق تجربہ فراہم کرنااور آخر کار دنیا کو مستند طور پر’ہندوستان کا تجربہ‘ کرنے کی دعوت دینا ہے۔

حوصلہ افزائی کے ایک قدم کے طور پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے من کی بات کے 107 ویں ایپی سوڈ میں او ڈی او پی ایگریگیٹرز ٹیگ شدہ ایگریگیٹر - لداخ  کے لومز کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

اختراعی اور ماحول دوست پیکیجنگ حکمت عملیوں کو بروئے کار لا کر اور تشہیر کرنے والے زبردست عناصر کو یکجا کر کے، یہ ایگریگیٹرز پروڈکٹ کے فروغ کو نمایاں کرتے ہیں۔ ہر پروڈکٹ کے ساتھ اسٹوری کارڈز متعارف کروا کر، کاریگروں کے سفر اور پروڈکٹ کی اہمیت کا خاکہ پیش کرتے ہوئے، وہ ہر خریداری میں ذاتی نوعیت کا ٹچ ڈالتے ہیں۔ اس طرح کے تخلیقی انداز نہ صرف گاہک کے تجربے کو تقویت بخشتے ہیں بلکہ پروڈکٹ کی ایک جامع بیانیہ اور کاریگروں کے شاندار سفر میں بھی  تعاون کرتے  ہیں۔ ان ایگریگیٹرز نے عالمی سرمایہ کاری کانفرنس، آتم نربھر بھارت اتسو، ورلڈ اکنامک فورم اوردیگر باوقار تقاریب میں فنکارانہ مصنوعات کی نمائش کے موقع سے فائدہ اٹھایا ہے اور اعلیٰ ترین سطحوں پر معزز شخصیات سے تعریف حاصل کی ہے۔

اس کے علاوہ،  ٹیم نے حکومتی اداروں جیسے گڑوی گرجاری آف گجرات، ٹرائیفیڈ اور دیگر کے ساتھ تعاون کیا ہے، یہ سب ایک مشترکہ وژن کی سمت کام کر رہے ہیں۔ ٹیم کا وژن اس مہم کے تحت مزید ایگریگیٹرز کو لانا ہے تاکہ مصنوعات کی رسائی اور مرئیت کو بڑھایا جا سکے۔

او ڈی او پی کا مقصد ملک کے تمام اضلاع میں متوازن علاقائی ترقی کو فروغ دینے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو ظاہر کرنا ہے۔ خیال یہ ہے کہ ملک کے ہر ضلع سے ایک پروڈکٹ کو منتخب کریں، برانڈ کریں اور اسے فروغ دیں۔ آتم نربھر بھارت کے بارے میں وزیر اعظم کی اپیل  کی تعمیل میں، حکومت ہند، ڈی پی آئی آئی ٹی کی طرف سے کئی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل  کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ہر تنظیم سے پروگرام کے ساتھ تعاون کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس سے ملک کے ہر ضلع سے دیسی مصنوعات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

********

U.No.3505

(ش ح ۔ا گ۔ ر ا)    


(Release ID: 1995279) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil