وزارت خزانہ

مالی سال 24-2023 کے لیے10 جنوری 2024 تک راست ٹیکسوں کے کل بجٹ تخمینے کے 80.61فیصد پر براہ راست ٹیکس کی وصولی


دس جنوری 2024 تک 16.77 فیصد کی سال بہ سال  شرح ترقی کے ساتھ 17.18 لاکھ کروڑ روپےکی راست ٹیکسوں کی مجموعی وصولی

راست ٹیکس کی وصولی، رفنڈز کی وصولی 19.41 فیصد کی سال بہ سال شرح ترقی کے ساتھ  14.70 لاکھ کروڑ روپے ہے

کارپوریٹ انکم ٹیکس(سی آئی ٹی)میں سال بہ سال12.37 فیصد اور ذاتی انکم ٹیکس (پی آئی ٹی) کی شرح ترقی 27.26 فیصد بالترتیب رہی

یکم اپریل 2023 سے 10 جنوری 2024 کے درمیان 2.48 لاکھ کروڑ روپے مالیت کے رفنڈز دیئے گئے

Posted On: 11 JAN 2024 4:58PM by PIB Delhi

10 جنوری 2024 تک براہ راست ٹیکس کی وصولیوں کے عارضی اعداد و شمار میں اضافہ لگاتار جاری ہے۔ 10 جنوری 2024 تک براہ راست ٹیکس کی وصولیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مجموعی وصولی17.18 لاکھ کروڑ روپے ہے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی مجموعی رقم سے 16.77 فیصد زیادہ ہے۔ براہ راست ٹیکس کی وصولی رقم کی14.70 لاکھ کروڑ روپے ہے، جس پچھلے سال کی اسی مدت کی 19.41 فیصد وصولی سے زیادہ ہے۔یہ وصولی مالی سال 24-2023 کے لیے راست ٹیکسوں کے مجموعی بجٹ تخمینوں کا 80.61 فیصد ہے۔

جہاں تک کارپوریٹ انکم ٹیکس(سی آئی ٹی)اور ذاتی انکم ٹیکس (پی آئی ٹی) کا، مجموعی محصول وصولی کا تعالق ہے، سی آئی ٹی  کی شرح ترقی 8.32 فیصد ہے، جبکہ پی آئی ٹی کی شرح ترقی محض 26.11 فیصد ہے۔(پی آئی ٹی میں ایس ٹی ٹی بھی شامل ہے)۔رفنڈز جاری کئے جانے کے بعد سی آئی ٹی کی وصولی میں خالص شرح ترقی 12.37فیصد ہے اور پی آئی ٹی وصولی میں 27.26فیصد  ہے۔(صرف پی آئی ٹی)27.22فیصد(ایس ٹی ٹی سمیت پی آئی ٹی)۔

یکم اپریل 2023 سے 10 جنوری 2024 تک 2.48 لاکھ کروڑ روپے کے رفنڈز جاری کئے گئے۔

 

************

ش ح۔ا س۔ن ع

U. No.3503



(Release ID: 1995273) Visitor Counter : 60


Read this release in: Tamil , English , Marathi , Hindi