وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے گاندھی نگر میں10ویں درخشاں گجرات گلوبل سمٹ میں کہا کہ گفٹ سٹی، ہندوستان کے2047 تک ترقی یافتہ ملک بننے کے وژن کا گیٹ وے ہوگا

Posted On: 11 JAN 2024 12:52PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیرمحترمہ نرملا سیتا رمن نے آج گاندھی نگر میں 10 ویں وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 کے ایک حصے کے طور پر منعقدہ سیمینار’ گفٹ سٹی-جدید ہندوستان کی ایک اُمنگ‘سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ گفٹ سٹی مثالی طور پر مالیاتی اور سرمایہ کاری کے مرکز کے لیے گیٹ وے کے طور پر تیار ہے اور2047 تک ہندوستان کے ترقی یافتہ ملک بننے کے وژن کو پورا کرنے میں اس کا اہم کردار ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TBYP.jpg

مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گفٹ سٹی کا تصور 2007 میں اس وقت پیش کیا تھا، جب وہ گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے اور اب یہ ایک بڑا بین الاقوامی مالیاتی مرکز بن گیا ہے۔

ماحول کے لیے سازگارٹیکنالوجی کے بارے میں وزیر اعظم کے وژن کا ذکر کرتے ہوئےمحترمہ سیتارامن نے کہا کہ گفٹ سٹی کو، ماحول کو صاف ستھرا بنانے سے متعلق قرضوں کا ایک پلیٹ فارم بننا چاہیے۔ مرکزی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اسے 2047 تک ہندوستان کی معیشت کو 30 ٹریلین ڈالر کی معیشت  بنانے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے متنوع فِن ٹیک لیباریٹری بنانے کا بھی مقصد ہونا چاہیے۔

بین الاقوامی مالیاتی خدمات کے مراکز ( آئی ایف ایس سی)میں بڑھتے ہوئے  کام کاج کے بارے میں محترمہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ اب گفٹ سٹی میں انٹرنیشنل بلین ایکسچینج سمیت 3 ایکسچینجز، 25 بینک، جن میں9 غیر ملکی بینک،26 ایئر کرافٹ لیسر،80 فنڈ مینیجر،50 پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے والے اور 40 فِن ٹیک ادارے شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WEJ9.jpg

مرکزی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ہندوستان کو جہاز تیار کرنے کے ایک مینوفیکچرنگ کا مرکز بننے کا مقصد اپنے سامنے رکھنا  چاہیے اور آئی ایف ایس سی میں جہازوں کو پٹے پر دینے کی 8کمپنیاں کام کررہی ہیں، جس سے عالمی مالیات تک رسائی حاصل ہوسکے گی۔محترمہ سیتارامن نے مزید کہا کہ ہندوستان میں اسٹاک مارکیٹوں میں خوردہ  خریداری  مالی شعبے کی اصلاحات کا ایک اور ممتاز پہلو ہے۔ یہ اصلاحات حکومت کی طرف سے شروع کی ہیں۔

گفٹ سٹی کو ٹکنالوجی اور مالیاتی دنیا کا امتزاج قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے فوائد کو مالیاتی خدمات میں شامل کرنے کی ضرورت ہے اور گفٹ سٹی کو ہندوستان کے کاروباریوں کو عالمی مالیات تک رسائی میں فوائد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ پہلے زیادہ تر عالمی مالیاتی مرکز صرف سرمایہ دیکھتے تھے، لیکن گفٹ سٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کے ساتھ مالیاتی خدمات حاصل کرتے ہیں۔

مرکزی وزیرخزانہ نے کہا کہ ہندوستان اب دنیا کی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کررہا ہے اور یہ ترقی یافتہ مغربی دنیا اور خطہ جنوب کے درمیان پل بن سکتا ہے اور چونکہ ہندوستان عالمی سطح پر مالی امتیاز حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے،لہٰذا ہندوستان کے عوام اختراع کار اور کاروباری بننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گفٹ سٹی  سےاِن اُمنگوں کو پورا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

سیمینار کے افتتاحی اجلاس میں گجرات سرکار کے وزیر خزانہ جناب کنو بھائی دیسائی، گفٹ سٹی کے چیئرمین جناب ہس مکھ اَدھیا، آئی ایف ایس سی اے کے چیئرمین جناب کے راجہ رمن اور گفٹ سٹی کے ایم ڈی اور سی ای او جناب تپن رے نے شرکت کی۔

************

 

ش ح۔ا س۔ن ع

U. No.3493


(Release ID: 1995231) Visitor Counter : 372