صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرجمہوریہ ہند نے  سوچھ سرویکشن ایوارڈز پیش کیے

Posted On: 11 JAN 2024 2:00PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (11 جنوری 2024) نئی دہلی میں ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے زیر اہتمام ایک تقریب میں سوچھ سرویکشن ایوارڈز پیش کیے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ وسیع پیمانے پر  شرکت کے ساتھ منعقد کیا جانے والا سوچھ سرویکشن صفائی ستھرائی کی سطح کو بلند کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے ’صفائی سے خوشحالی‘ کے راستے پر آگے بڑھنے کے لیے سب کی تعریف کی۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ صفائی ستھرائی مہم خواتین کی معاشی خود انحصاری کے مواقع پیدا کر رہی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارے صفائی متر ہماری صفائی مہم کے صف اول کے سپاہی رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ صفائی متروں کی حفاظت، وقار اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشینی صفائی کے ذریعے مین ہولز کو ختم کرکے اور مشین ہولز کے ذریعے صفائی کے ہدف کو حاصل کرکے  ہی ہم ایک حساس معاشرے کے طور پر اپنی حقیقی شناخت قائم کر سکیں گے۔

صدر جمہوریہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ سوچھ بھارت مشن کے دوسرے مرحلے میں کچرے کے بندوبست میں سرکلرٹی پر زور دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکلر اکانومی کے ری سائیکلنگ اور زیادہ سے زیادہ اشیاء کو دوبارہ استعمال کرنے کے طریقے پائیدار ترقی کے لیے مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اس طرح کا نظام کچرے کے بندوست کے شعبے میں بھی بہت مفید ثابت ہوگا۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ اگر ہم فضلہ سے پیسہ کمانے  کے تصور پر گہرائی سے غور کریں تو یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ ہر چیز قیمتی ہے، کچھ بھی بیکار نہیں ہوتا۔ یہ ہمہ گیر اور ترقی پسند سوچ  گرین ویسٹ  سے بائیو گیس بنانے اوربیکار اشیاء کے ایندھن سے بجلی پیدا کرنے کے پیچھے کام کرتی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہماری آبادی کا ایک تہائی حصہ شہری علاقوں میں رہتا ہے۔ شہروں اور قصبوں کی صفائی ان کی صحت اور ترقی کے لیے ضروری ہے۔ اس نے بتایا کہ شہری زمین کا ایک بڑا حصہ  کچرے کے پہاڑوں کے نیچے دبا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچرے کے ایسے پہاڑ شہری آبادی کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں۔ انھوں نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ  سوچھ بھارت ابھیان کے تحت ایسے ڈلاؤوں کو ختم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تمام شہری علاقوں میں موثر کام کیا جائے گا اور ڈلاؤوں کو پوری طرح ختم کرنے کا  ہدف حاصل کیا جائے گا۔

صدر نے کہا کہ نوجوان ہمارے لیے سب سے اہمیت رکھتے ہیں۔ اگر نوجوان نسل تمام شہروں اور پورے ملک کو صاف ستھرا رکھنے کا فیصلہ کر لے تو 2047 کا ہندوستان یقیناً دنیا کے صاف ستھرے ممالک میں شامل ہو کر اپنی آزادی کی صد سالہ جشن منائے گا۔ انہوں نے ملک کے تمام نوجوانوں  سے اپیل کی  کہ وہ ہندوستان کو دنیا کا سب سے صاف ستھرا ملک بنانے کے بڑے مقصد کے ساتھ آگے بڑھیں۔

صدرجمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

********

U.No.3494

(ش ح ۔ ع م  - ر ا


(Release ID: 1995152) Visitor Counter : 102