وزارت دفاع
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے لندن میں برطانیہ کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
برطانیہ اور دیگر ہم خیال ممالک کو ایک پرامن اور مستحکم عالمی قوانین پر مبنی نظم کو مضبوط بنانے کے لیے بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے: جناب راج ناتھ سنگھ
برطانیہ-بھارت تعلقات کے دفاعی اور سلامتی کے ستون کو تقویت بہم پہنچانے کا خواہشمند: جناب رشی سنک
Posted On:
11 JAN 2024 9:05AM by PIB Delhi
وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 10 جنوری 2024 کو 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ، لندن میں برطانیہ کے وزیر اعظم جناب رشی سنک سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات پرجوش اور خوشگوار رہی۔ وزیردفاع نے اس بات کو اجاگر کیا کہ دونوں ممالک نے دونوں ملکوں کے رہنماؤں کی ہدایات پرتاریخی تعلقات کو ایک جدید، کثیر جہتی اور باہمی طور پر سود مند شراکت داری میں بدلنے اور ڈھالنے میں اہم پیش رفت کی ہے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے دو طرفہ دفاعی تعاون میں حالیہ اضافے ، مشترکہ مشقوں، تربیت، صلاحیت سازی، باہمی تعاون میں اضافے، بالخصوص سمندری علاقے میں فوج سے فوج کے درمیان تعلقات کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کے شعبے سمیت دفاعی صنعتی تعاون کو وسعت دینے کے لیے جاری کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے جناب رشی سنک کو برطانیہ کی دفاعی صنعت کے ساتھ اپنی مثبت بات چیت اور دو طرفہ دفاعی تعلقات میں نئی مثبت توانائی کےتعلق سے باخبر کیا۔
وزیردفاع نے کہا کہ برطانیہ اور دیگر ہم خیال ممالک کو ایک پرامن اور مستحکم عالمی قوانین پر مبنی احکامات کو مضبوط بنانے کے لیے بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے، جسے بھارت کو اس کے ناقابل تسخیر عروج میں شراکت داری کے ذریعے، دوستانہ تعاون کے ساتھ مضبوط سےمضبوط تر کیا جا سکتا ہے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی بھارت کو 21ویں صدی کے وسط تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے قومی مقصد کی طرف 1.4 بلین ہندوستانیوں کی جستجو کی قیادت کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کی کوششوں کے قابل ذکرنتائج سامنے آئے ہیں، پائیدار طریقے سے ترقی ہورہی ہے، غربت میں زبردست کمی آئی ہے نیز کاروبار کے لیے دوستانہ ماحول قائم کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر، بھارتی حکومت برطانیہ جیسے دوست ملک کے ساتھ شراکت داری کے لیے تیار ہے تاکہ حکمرانی پر مبنی عالمی نظام کو مضبوط کیا جا سکے۔
وزیر اعظم سنک نے تجارت، دفاع اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں برطانیہ اور ہندوستان کے کام کرنے کی ضرورت پر وزیردفاع کے نظریے سے مکمل طور پر اتفاق کیا اور خاص طور پر، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جاری آزاد تجارتی معاہدے(ایف ٹی اے) کے مذاکرات جلد ہی کسی کامیاب نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں۔ انہوں نے بھارتی ہم منصب اداروں کے ساتھ مضبوط کاروباری اور ٹیکنالوجی شراکت داری کے لئے حکومت کی حمایت سمیت دو طرفہ تعلقات کے دفاع اور سلامتی کے ستون کو مضبوط بنانے کے لئے اپنی اور متعلقہ حکومت کی خواہش پر بھی زور دیا۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے میٹنگ کے دوران برطانیہ کے وزیر اعظم کو رام دربار کا مجسمہ بطور تحفہ دیا۔ اس پروگرام میں برطانیہ این ایس اے کے سر ٹم بیرو نے بھی شرکت کی۔
وزیر دفاع نے برطانیہ کے وزیر خارجہ لارڈ ڈیوڈ کیمرون سے بھی خارجی امور ، دولت مشترکہ اور فروغ سے متعلق محکمہ کے دفتر میں ملاقات کی۔ وزراء نے بھارت -برطانیہ شراکت کی نئی رفتار اور سمت کی تعریف کی، جس کی عکاسی مختلف سطحوں پر شدید مصروفیات سےہوتی ہے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے لچک پیدا کرنے کے لیے سپلائی چین کومربوط بنانے کے ذریعے دونوں ممالک کی دفاعی صنعتوں کو مربوط کرنے کے اپنے ہدف کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے دو طرفہ اسٹارٹ اپس سطح پر بات چیت کی شروعات کی اہمیت پر بھی زور دیا اور ان مشترکہ پروجیکٹوں کی شناخت اور تبادلہ خیال پر بھی زور دیا جسے بھارت اور برطانیہ مل کر نافذ کرسکتے ہیں۔
خارجہ سکریٹری کیمرون نے برطانیہ کی حکومت کی بھارت کے ساتھ بالخصوص دفاعی تعاون کے شعبے میں دفاعی تعاون کو مستحکم کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا، جس کے ذریعے برطانیہ کو اصول پر مبنی بین الاقوامی نظم کے لیے حمایت کو مضبوط کرنے کی امید ہے۔
بعد میں، وزیر دفاع نے انڈیا ہاؤس، لندن میں ہندوستانی برادری سے بات چیت کی۔ اس بات چیت میں ہندوستانی نژاد 160 سے زیادہ سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر دوسری جنگ عظیم کے سابق فوجیوں کے خاندان کے چند افراد سمیت متعدد ہندوستانی فوجی نیزسابق فوجی بھی موجود تھے۔
*****
ش ح ۔ش م ۔ ج ا
U. No.3478
(Release ID: 1995050)
Visitor Counter : 118