سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جناب  نتن گڈکری نے پنجاب میں 4000 کروڑ روپے مالیت کے  29  شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 10 JAN 2024 6:02PM by PIB Delhi

قومی شاہراہوں کے ذریعے پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے،  سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج پنجاب کے ہوشیار پور میں 4,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے ساتھ 29 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کامرس اور  صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب سوم پرکاش، پنجاب بی جے پی کے ریاستی صدر جناب سنیل کمار کے ساتھ ممبران پارلیمنٹ، رکن اسمبلی اور افسران  بھی موجود تھے۔

آج جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا  اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے، ان سے  بنیادی ڈھانچے  بہتری آئے گی جس سے   یہاں کی مجموعی اقتصادی ترقی ہوگی اور آبادی کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔ ان علاقوں میں بغیر کسی رکاوٹ کے اور آزادانہ نقل و حرکت ہو گی جس سے مال  کی ڈھلائی  کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔

پھگواڑہ اور ہوشیار پور بائی پاس سمیت اس سیکشن کی 4 لیننگ کی تعمیر سے پھگواڑہ اور ہوشیار پور کے درمیان 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کنکٹی وٹی  قائم ہوگی اور سفر کا وقت  ایک  گھنٹے سے کم  ہوکر  30 منٹ رہ جائے گا۔ پھگواڑہ اور ہوشیار پور بائی پاس  سے شہری علاقے میں بھیڑ  بھاڑ کم  ہوگی اور قومی شاہراہ 44 (جی ٹی روڈ) کے ذریعے ہوشیار پور کی براہ راست  کنکٹی وٹی  فراہم ہوگی۔ لدھیانہ میں جی ٹی روڈ اور قومی شاہراہ  5 کو جوڑنے والے 4 لین والے لاڈووال بائی پاس کی تعمیر لدھیانہ-فیروز پور شاہراہ  کو دہلی-جالندھر شاہراہ  (قومی شاہراہ 44) سے براہ راست  کنکٹی وٹی  فراہم کرائے گی۔

تلونڈی بھائی سے فیروز پور سیکشن اور فیروز پور بائی پاس تک 4 لین کی تعمیر سے کنکٹی وٹی  میں بہتری آئے گی۔ ان پروجیکٹوں  کی تعمیر سے ملک کی شاہراہوں پر حفاظت اور تیز رفتار نقل و حرکت میں اضافہ ہوگا۔ پروجیکٹ کے علاقوں میں واقع مذہبی زیارت گاہوں اور بین ریاستی کنکٹی وٹی  میں براہ راست اضافہ ہوگا۔

آج منعقدہ اس پروگرام کے ذریعے جناب گڈکری نے سڑک کنکٹی وٹی کے سلسلے میں دیگر نئے پروجیکٹوں کا اعلان کیا۔ اس میں جالندھر سے  پٹھان کوٹ روٹ پر مکیریاں، دسویا اور بھوگ پور میں  1600 کروڑ روپے کی لاگت سے 45 کلومیٹر، 4 لین والے بائی پاس اور  800 کروڑ روپے کی لاگت سے ٹانڈہ سے ہوشیار پور تک 30 کلومیٹر، 4 لین بائی پاس کی تعمیر  کا  اعلان کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-3468



(Release ID: 1994966) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu