ارضیاتی سائنس کی وزارت

انٹارکٹک مہم پر بحر ہند کے ممالک کے سائنسدانوں کا پہلا سفر – کولمبو سکیورٹی کانکلیو

Posted On: 10 JAN 2024 5:38PM by PIB Delhi

کولمبو سیکورٹی کانکلیو(سی ایس سی) کے ممالک کے درمیان بحری تعاون کے تحت ایک اہم کوشش کے طور پر  ماریشس کے دو سائنس داں اور بنگلہ دیش سے ایک سائنس داں گو ا کے قطبی اور سمندری تحقیق کے قومی مرکز کی قیادت میں  20 دسمبر 2023 کو بھارت کی 43 ویں انٹارکٹک مہم جوئی کےلیے جہاز میں سوار ہوئے۔مہم میں پڑوسی ممالک کے سائنسدانوں کی شرکت نومبر 2022 میں گوا اور حیدرآباد میں منعقد ہونے والی پہلی سی ایس سی اوشینوگرافرز اور ہائیڈرو گرافرز کانفرنس کا نتیجہ ہے۔

اس سے قبل، سی ایس سی ممالک کے سائنسداں جون 2023 میں بحر ہند کے علاقے میں ایک ماہ طویل سائنسی مہم کے لیے 'ساگر ندھی' پر سوار ہوئے تھے۔

سائنس داں انٹارکٹک مہم میں 3-4 ماہ کے لیے حصہ لیں گے جس کے دوران وہ قطبی سائنس سے متعلق مختلف شعبوں میں مشترکہ تحقیق کریں گے اور پولر لاجسٹکس کی باریکیوں کے ساتھ ساتھ قطبی ماحول کے چیلنجوں کو بھی سمجھیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EHR7.png

***********

ش ح۔ا س ۔ ج

Uno3462



(Release ID: 1994931) Visitor Counter : 49


Read this release in: English , Hindi , Telugu