وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے لندن میں برطانوی وزیر دفاع جناب گرانٹ شیپس کے ساتھ گفت و شنید کا اہتمام کیا؛ دفاعی صنعتی اشتراک میں اضافے پر زور دیا
بھارت اور برطانیہ نے باہمی بین الاقوامی کیڈٹ تبادلہ پروگرام کے لیے مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے؛ دفاع اور تحقیق کے شعبے میں دفاعی اشتراک کے لیے انتظامات کے معاہدے پر ستخط کیے
Posted On:
09 JAN 2024 7:39PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 09 جنوری 2024 کو لندن میں برطانیہ کے وزیر دفاع مسٹر گرانٹ شیپس کے ساتھ باہمی میٹنگ کا اہتمام کیا۔ دونوں جانب سے خیالات کے ثمر آور تبادلے کے ساتھ یہ ملاقات بہت گرمجوشی کے ماحول میں ہوئی۔ دونوں وزراء نے دفاعی صنعتی تعاون میں اضافے پر خاص زور دیتے ہوئے دفاع، سلامتی اور تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جناب گرانٹ شیپس نے زور دے کر کہا کہ برطانیہ اور بھارت کے درمیان تعلقات لین دین پر مبنی نہیں بلکہ دونوں ممالک متعدد مشترکات اور ساجھا مقاصد کے ساتھ فطری شراکت دار ہیں۔ وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان، بالخصوص انڈو پیسفک میں بڑھتی ہوئی تزویراتی ہم آہنگی کی ستائش کی۔
باہمی دفاعی میٹنگ کے بعد بھارت اور برطانیہ کے درمیان دو معاہدات پر دستخط عمل میں آئےان میں – باہمی بین الاقوامی کیڈٹ تبادلہ پروگرام کے اہتمام سے متعلق مفاہمتی عرضداشت، اور تحقیق و ترقی میں دفاعی اشتراک کے سلسلے میں دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) اور برطانیہ کی دفاعی سائنس اور تکنالوجی تجربہ گاہ (ڈی ایس ٹی ایل) کے درمیان انتظامات کا معاہدہ شامل ہے۔ یہ دستاویزات عوام سے عوام بالخصوص نوجوانوں کے درمیان اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تحقیقی اشتراک کے وسیع تر میدان میں باہمی تبادلے کے عمل کو تقویت بہم پہنچائیں گے ۔
8 جنوری کو لندن پہنچنے کے بعد، وزیر دفاع نے آج پہلے ٹیوسٹاک اسکوائر پر واقع بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لندن میں اپنی مصروفیات کا آغاز کیا۔ مہاتما گاندھی نے 1888 سے 1891 تک قریبی یونیورسٹی کالج لندن میں قانون کی تعلیم حاصل کی تھی۔ 9 جنوری، مہاتما گاندھی کی 1915 میں جنوبی افریقہ سے ممبئی واپسی کے تناظر میں ایک علامتی تاریخ ہے، جسے بھارت میں پراواسی بھارتیہ دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے، اور جو ملک کی ترقی میں سمندر پار آباد بھارتی برادری کے بھرپور تعاون کی ایک علامت ہے۔
برطانیہ کے اپنے ہم عہدہ کے ساتھ باہمی میٹنگ سے قبل، جناب راجناتھ سنگھ کو ہورس گارڈس پریڈ گراؤنڈ میں ایک رسمی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:3432
(Release ID: 1994671)
Visitor Counter : 107