شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کی آج ایک جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی

Posted On: 09 JAN 2024 7:08PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے مملكتی وزیر کی صدارت میں وزارتوں/محکموں/شمال مشرقی ریاستوں کی طرف سے شمال مشرقی خطے کے دورے میں مرکزی وزراء کی جانب سے كی جان والی سفارشات پر کارروائی کی صورتحال پر ایك جائزہ میٹنگ منعقد كی گئی۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے آج شمال مشرقی خطے کے اپنے پندرہ روزہ دوروں کے دوران مرکزی وزراء کی سفارشات پر کی گئی کارروائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے سیکرٹری اور سینئر افسران اور ریلوے، روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز، خواتین اور بچوں کی بہبود، شہری ہوا بازی، زراعت اور کسانوں کی بہبود، صحت اور خاندانی بہبود، دیہی ترقی، تجارت اور صنعت، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے، ٹیکسٹائل،  قبائلی امور، جل شکتی، امور داخلہ، ہنرمندی کے فروغ، سیاحت، اسٹیل، صارفین کے امور کی وزارتوں، ڈی پی آئی آئی ٹی اور تمام شمال مشرقی ریاستوں کی ریاستی حکومتوں کے نمائندے نے جائزہ میٹنگ میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CSCT.jpg

 اس موقع پر اپنے خطاب میں  شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مملكتی وزیر نے دیگر مرکزی وزارتوں اور محکموں کے ساتھ تال میل میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کی طرف سے شروع کی گئی ترقیاتی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی جس کے نتیجے میں شمال مشرقی خطے کی مجموعی ترقی ہوئی۔ انہوں نے این ای آر میں مرکزی وزراء کے دوروں کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات پر اصرار کیا کہ متعلقہ وزارتوں/محکموں کو شمال مشرقی خطے کے اپنے دوروں میں مرکزی وزراء کی سفارشات پر فوری کارروائی کرنی چاہئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GJ9R.jpg

انہوں نے سفارشات پر متعلقہ وزارتوں/محکموں کی کارروائی کی رپورٹ کی باقاعدہ نگرانی پر بھی زور دیا تاکہ اس بات كو یقینی بنایا جا سکے کہ حکومت ہند کی اسکیموں/پروجیکٹوں کا فائدہ شمال مشرقی خطے کے ہر فرد تک پہنچنا چاہیے۔ انہوں نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے سكریٹری كے ساتھ مل کر وزارتوں/محکموں کی طرف سے جمع کرائے گئے اے ٹی آر کی حیثیت کا جائزہ لیا اور نوٹ کیا کہ بہت سی سفارشات پر اے ٹی آر كا ابھی جمع ہونا باقی ہے۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت كے سكریٹری نے تمام شرکاء کو نئے شروع کردہ "پورواُتر سمپرک سیتو" پورٹل کے بارے میں مطلع کیا اور وزارتوں/محکموں/ریاستی حکومتوں سے جنہوں نے ابھی تک اپنی کارروائی کی رپورٹ جمع نہیں کرائی ہے، درخواست کی كہ وہ اسے ایک ہفتے کے اندر پورٹل پر اپ لوڈ کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004U90T.jpg

یہ فیصلہ بھی كیا گیا كہ تمام التوا میں پڑے معاملات سے نمٹنے کے لیے آئندہ جائزہ اجلاس 2 ماہ بعد منعقد کیا جائے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1994649) Visitor Counter : 108


Read this release in: Hindi , English , Bengali-TR , Telugu