وزارت آیوش

عالمی ادارہ  صحت کل نئی دہلی میں آئی سی ڈی 11 ماڈیول 2 (بیماری  کوڈز) کا آغاز کرے گا


آیوروید، سِدّھا اور یونانی نظام پر مبنی بیماریوں سے متعلق ڈیٹا اور اصطلاحات کو اب ڈبلیو ایچ او کی آئی سی ڈی 11 درجہ بندی میں شامل کیا جائے گا

ہندوستانی روایتی دوائیوں کے امراض کے کوڈز (بیماری  کوڈز)، عالمی ادارہ  صحت ، آئی سی ڈی 11 ٹی ایم ماڈیول 2 کا آغاز

عالمی ادارہ  صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سینئر حکام اور ڈبلیو ایچ او کے رکن ممالک کے نمائندے بھی شریک ہوں گے

اے ایس یو (آیوروید، یونانی اور سِدّھا) اصطلاحات کا ایک عالمی یکسانیت کا ضابطہ ہوگا جو طب میں بیماریوں کی وضاحت کرنے والا ہوگا

Posted On: 09 JAN 2024 6:11PM by PIB Delhi

آئی سی ڈی 11 ٹی ایم ماڈیول 2، موربیڈیٹی( بیماری) کوڈز، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی لانچنگ تقریب 10 جنوری 2024 کو نئی دہلی میں منعقد کی جائے گی۔ آیوروید، سِدّھا، یونیانی نظاموں پر مبنی بیماریوں سے متعلق ڈیٹا اور اصطلاحات کو اب ڈبلیو ایچ او کی آئی سی ڈی 11 درجہ بندی میں شامل کیا جائے گا۔

آیوروید، سِدّھا اور یونیانی نظام پر مبنی بیماریوں سے متعلق ڈیٹا اور اصطلاحات کو اب ڈبلیو ایچ او کی آئی سی ڈی 11 درجہ بندی میں شامل کیا جائے گا۔ یہ کوشش اے ایس یو  (آیوروید، سِدّھا اور یونانی) ادویات میں بیماریوں کی تعریف کرنے والے الفاظ کے کوڈ کے طور پر عالمی یکسانیت کا باعث بنے گی۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بین الاقوامی سطح پر بیماریوں کی درجہ بندی کرنے کے لیے ایک درجہ بندی سیریز تیار کی ہے جسے بین الاقوامی سطح پر بیماریوں کی درجہ بندی (آئی سی ڈیز) کہا جاتا ہے۔ اس وقت دستیاب بیماریوں سے متعلق عالمی اعداد و شمار بنیادی طور پر صحت کی دیکھ بھال کے طریقوں پر مبنی ہیں جن کی تشخیص جدید بائیو میڈیسن کے ذریعے کی جاتی ہے۔ آیوش سسٹمز جیسے آیوروید، سِدّھا، یونانی وغیرہ پر مبنی بیماریوں سے متعلق اعداد و شمار اور اصطلاحات کی درجہ بندی ابھی تک ڈبلیو ایچ او آئی سی ڈی سیریز میں شامل نہیں ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001152N.jpg

 

ڈائریکٹر، انٹیگریٹڈ ہیلتھ سروسز، ڈبلیو ایچ او جنیوا آج (9 جنوری ) کوآیوش کی وزارت کے احاطے میں موجود تھے۔ آیوش کی وزارت کے سکریٹری نے تمام سینئر عہدیداروں اور اراکین کے ساتھ آیوش کی وزارت کی کوششوں اور آئی سی ڈی 11 میں روایتی دوائیوں کو شامل کرنے کی اہمیت پر غور  و خوض کیا۔ پردیپ دوآ، ٹیکنیکل آفیسر ٹریڈیشن، کمپلیمنٹری اینڈ انٹیگریٹیو میڈیسن، انٹیگریٹڈ ہیلتھ سروسز، ڈبلیو ایچ او نے بھی بحث میں شرکت کی۔

سینٹرل بیورو آف ہیلتھ انٹیلی جنس (سی بی ایچ آئی) وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے تحت ایک ایجنسی ہے جو آئی سی ڈی سے متعلقہ سرگرمیوں کے لیے ڈبلیو ایچ او کے تعاون کے مرکز کے طور پر کام کرتی ہے۔ یہ مختلف امراض اور بیماریوں کے اعداد و شمار کو جمع کرنے اور پھیلانے میں سہولت فراہم کرتی ہے۔ آیوش کی وزارت نے پہلے ہی قومی آیوش موربیڈیٹی اینڈ اسٹینڈرڈائزڈ الیکٹرانک پورٹل (نمستے) کے ذریعے آیوروید، سِدّھا اور یونانی ادویات کے لیے کوڈ تیار کر لیا ہے۔ آیوش کی وزارت نے ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے آئی سی ڈی 11 سیریز کے ٹی ایم 2 ماڈیول کے تحت آیوش - آیوروید، سِدّھا اور یونانی نظام پر مبنی بیماریوں سے متعلق ڈیٹا اور اصطلاحات کی ایک زمرہ  بندی تیار کی ہے۔ آیوش کی وزارت نے اس کے لیے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ عطیہ دہندگان کے معاہدے(ڈونر ایگری منٹ) پر بھی دستخط کیے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029TA8.jpg

یہ کوشش ہندوستان کے عوامی صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے نظام، تحقیق، آیوش انشورینس کوریج، تحقیق اور ترقی، اور پالیسی سازی کے نظام کو مزید مضبوط اور وسعت دے گی۔ اس کے علاوہ ان کوڈز کو معاشرے میں مختلف بیماریوں پر قابو پانے کے لیے مستقبل کی حکمت عملی کی تشکیل میں بھی استعمال کیا جائے گا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے بہت سے دوسرے رکن ممالک بھی آئی سی ڈی میں روایتی طبی بیماریوں کی اصطلاحات کو شامل کرنے کے لیے اسی طرح کے فارمیٹ کو نافذ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ملیریا جیسی متعدی بیماریاں اور طرز زندگی کی بیماریاں جیسے دائمی بے خوابی اس درجہ بندی میں شامل ہیں۔ آیوروید، سِدّھا، اور یونانی، ورٹیگو گائیڈنس ڈس آرڈر (پیرنٹ نام)، جسے عام طور پر تین روایتی نظاموں کے ذریعہ اعصابی نظام کے عارضے کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے،  جسے آیوروید میں 'بھرمہا' سِدّھا 'میں اجل کرکرپو'  اور یونانی میں صدر -و-   دوارکے نام سے جانا جاتا ہے ۔

آئی سی ڈی-11 کے تحت، اس طرح کی اصطلاحات کی ایک بین الاقوامی کوڈنگ ہوگی اور آیوروید، سِدّھا، اور یونانی ادویات کی مروجہ بیماریوں کے نام اور ڈیٹا کو ٹی ایم  2 ماڈیول کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر کوڈ میں نوٹیفائی کیا جائے گا۔ آئی سی ڈی -11،  10  جنوری 2024 کو نئی دہلی میں ڈبلیو ایچ او اور آیوش کی وزارت کے عہدیداروں کی مشترکہ موجودگی میں جاری کیا جائے گا۔

*************

 

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.3427



(Release ID: 1994631) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu