وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جناب  دھرمیندر پردھان نے نئی دہلی میں قومی کلا اتسو 2023 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی


کلا اتسو ،  اسکولی  طلباء کی تخلیقی اور فنکارانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھا کر ہندوستان کے ثقافتی تنوع کو جوڑتا ہے  :  جناب  دھرمیندر پردھان

قومی تعلیمی پالیسی – 2020 (این ای پی -  2020 ) 21ویں صدی کے لیڈروں کے طور پر بچوں کی صلاحیتوں اور ہنر کو نکھارنے کے لیے کھیل پر مبنی سیکھنے، کھیلوں، فنون اور تمام تخلیقی کوششوں کو مرکزی دھارے میں لائے گا : جناب  دھرمیندر پردھان

Posted On: 09 JAN 2024 5:47PM by PIB Delhi

تعلیم،  نیز ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج کلا اتسو 2023 کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔   تعلیم کی وزیر مملکت  محترمہ انپورنا دیوی بھی اس تقریب میں مہمان اعزازی کے طور پر موجود تھیں ۔  اس تقریب میں سکریٹری، محکمہ برائے اسکولی تعلیم و خواندگی، وزارت تعلیم، جناب سنجے کمار؛ ایڈیشنل سکریٹری، محکمہ برائے اسکولی تعلیم اور خواندگی، وزارت تعلیم، جناب آنندراؤ وشنو پاٹل؛ ڈائریکٹر، این سی ای آر ٹی، پروفیسر دنیش پرساد سکلانی اور دیگر معززین بھی موجود تھے ۔  کلا اتسو کی نیشنل کوآرڈینیٹر پروفیسر جیوتسنا تیواری نے اتسو کا مختصر تعارف پیش کیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب  پردھان نے کہا کہ کس طرح اتسو اسکولی  طلباء کی تخلیقی اور فنکارانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھا کر ہندوستان کے ثقافتی تنوع کو جوڑتا ہے، جیسا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تصور کیا تھا ۔  انہوں نے روشنی ڈالی کہ پورے ملک کو ہندوستانی بچوں کی صلاحیتوں اور لیاقتوں  پر بھروسہ ہے ۔

جناب پردھان نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح قومی تعلیمی پالیسی 2020 ( این ای پی 2020) کھیل پر مبنی سیکھنے کے عمل ، کھیلوں، فنون، دستکاری اور دیگر تمام تخلیقی کوششوں کو مرکزی دھارے میں لائے گی تاکہ  اکیسویں صدی کے لیڈروں کے طور پر بچوں کی صلاحیتوں اور ہنر مندیوں  کو مزید نکھارا جا سکے، ان کی ہمہ جہت ترقی  اور ان کی نشوونما ہو سکے ۔   

انہوں نے یہ بھی کہا کہ  قومی تعلیمی پالیسی 2020 ( این ای پی 2020) آنے والی نسل کو پہلے ملک اور معاشرے کے جذبے سے بڑے اہداف حاصل کرنے کے لیے تیار کر رہا ہے ۔  انہوں نے وزارت تعلیم پر زور دیا کہ وہ کلا اتسو کو ملک کے تمام اسکولوں تک لے جانے کے لیے آگے بڑھے اور بچوں کی شرکت کو کریڈٹ فریم ورک میں لانے کے لیے انتظامات کرے ۔  جناب  پردھان نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر ہندوستان کے ہر بچے کو اس کی دلچسپی اور قابلیت کے مطابق ایک وسیع پلیٹ فارم دے کر ہی حاصل کی جا سکتی ہے ۔

حاضرین کے ساتھ ایک شاندار بات چیت میں  خاص طور پر کلا اتسو کے نوجوانوں کے شرکاء کے ساتھ، جناب  پردھان نے انہیں امرت کال میں ان کی ذمہ داریوں کی یاد دلائی، جب آنے والے 25 سالوں میں وہ وکست بھارت  (ترقی یافتہ بھارت) کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے ۔

انہوں نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 ( این ای پی 2020) کی منفرد خصوصیات پر زور دیا جس میں طلباء کی ہمہ جہت ترقی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کھیل کود، فن، ثقافت، ہیکاتھون وغیرہ کی شکل میں تجرباتی سیکھنے کے اجزاء شامل کیے گئے ہیں ۔  انہوں نے روشنی ڈالی کہ اس طرح کی خصوصیات طلباء میں تنقیدی سوچ کی نشوونما میں مدد کرتی ہیں ۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ کتنے گہرے انسانی جذبات جیسے ہمدردی، ہمدردی وغیرہ نصابی کتابوں سے نہیں بلکہ زندگی کے تجربات سے پیدا ہوتے ہیں ۔

انہوں نے حاضرین کو پنچ پرن کا عہد بھی دلایا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ  انپورنا دیوی نے کہا کہ کس طرح وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وکست بھارت 2047 کے لیے اپنے وژن کو تصور کرتے ہوئے ملک کے بچوں کی لامحدود صلاحیتوں کو محسوس کیا ہے ۔  انہوں نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 ( این ای پی 2020) میں آرٹ سے مربوط سیکھنے کے عمل کو  متعارف کروانے کے لیے وزیر اعظم  نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا جو کہ ملک کے بچوں کی حقیقی اور لامحدود صلاحیتوں کو سامنے لائے گا ۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ کلا اتسو میں روایتی آرٹ کی شکلوں، کھلونوں اور کھیلوں کو شامل کرنے سے انہیں ترقی کی منازل طے کرنے اور اگلی نسل تک پہنچنے میں مدد ملے گی ۔  انہوں نے مزید کہا کہ اگر آرٹ کو پرائمری تعلیم کے دوران متعارف کرایا جائے تو بچوں میں نظم و ضبط پیدا کرنے میں بھی مدد ملتی ہے ۔

جناب سنجے کمار نے اپنی تقریر میں کہا کہ طلبہ کی جامع اور ہمہ جہت ترقی کے لیے انسانی علوم ، سائنس، کھیل اور فنون جیسے شعبوں کو مربوط کرنا ہوگا ۔  انہوں نے روشنی ڈالی کہ یہ اصل میں، قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کی حقیقی روح کی عکاسی کرتا ہے ۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی نصاب کا فریم ورک کس طرح فاؤنڈیشنل لرننگ اور نیومرولوجی کے دائرے میں ان تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے ۔  جناب  کمار نے یہ بھی کہا کہ ‘کلا اتسو’ جوش و خروش اور خوشی  سے  لبریز ہے، جہاں بچوں کو ہندوستان کے بھرپور  اور مالامال ثقافتی تنوع کے ساتھ مشغول ہونے کا موقع ملتا ہے، جو ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے قدیم نظریے کو ظاہر کرتا ہے ۔

محکمہ برائے اسکولی تعلیم اور خواندگی، وزارت تعلیم، اور  تعلیمی تحقیق و ترقی سے متعلق قومی کونسل (این سی ای آر ٹی) نیشنل بال بھون اور گاندھی اسمرتی اور درشن سمیتی، نئی دلی میں 9 سے 12 جنوری 2024  کے دوران کلا اتسو 2023 کا اہتمام کر رہے ہیں ۔

کلا اتسو 2023 ، آرٹ کی دس شکلوں میں پرفارمنس کا مشاہدہ کرے گا: 1. ووکل میوزک - کلاسیکل؛ 2. صوتی موسیقی - روایتی لوک؛ 3. انسٹرومینٹل میوزک – ٹکّر ۔  4. ساز موسیقی - میلوڈک؛ 5. رقص - کلاسیکی؛ 6. رقص - لوک؛ 7. بصری فنون      (2 جہتی) ؛  8. بصری فنون (3 جہتی)؛  9. دیسی کھلونے اور کھیل؛  اور 10   ڈرامہ (سولو اداکاری) ۔  36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن، اور نوودیا ودیالیہ سمیتی کے تقریباً 700 طلباء  آرٹ کی ان تمام شکلوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ قومی کلا اتسو 2023 میں 680 سے زیادہ شرکاء حصہ لے رہے ہیں ۔

اختتامی تقریب 12 جنوری 2024 کو  منعقد ہوگی جس میں انعام حاصل کرنے والے طلباء کو ٹرافیاں دی جائیں گی ۔

Image

Image

Image

*************

ش ح    ۔     م ع      ۔     ت ح  

 U- 3426



(Release ID: 1994616) Visitor Counter : 104