اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین و اطفال بہبود اور اقلیتی امور کی مرکزی وزیر اور داخلہ امور  و پارلیمانی امورکے وزیر مملکت  جناب مرالی دھرن نے مدینہ منورہ ، مملکت سعودی عربیہ  کے تاریخی دورے پر اعلیٰ حکام پر مشتمل  وفد کی قیادت کی


ہندوستانی زائرین حج کے لئے آرام دہ حج  2024 کو یقینی بنانے کے لئے ضروری انتظامات کی  براہ راست  معلومات حاصل کرنے کے لئے یہ دورہ کیا گیا ہے

Posted On: 08 JAN 2024 8:51PM by PIB Delhi

مملکت سعودی عربیہ کے جاری دورے کے ایک حصے کی شکل میں  ، جس کے دوران 7 جنوری 2024 کو ہندوستان اور مملکت سعودی عربیہ کے درمیان حج  2024 کے لئے  باہمی حج معاہدے  پر دستخط کئے گئے ، خواتین  و اطفال ترقی  اور اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی  نے خارجہ امور اور پارلیمانی امور کے وزیرمملکت  جناب وی مرالی دھرن  کے ساتھ اقلیتی امور کی وزارت اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ افسران کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے آج اسلام کے سب سے مقدس شہروں میں سے ایک  مدینہ منورہ کا تاریخی دورہ کیا۔

وفد نے مدینہ منورہ کے مرکزیہ علاقے میں پیغمبر اسلام کی مسجد (مسجد نبوی ﷺ) کے احاطے کا دورہ کیا ۔اس کے بعد احد  پہاڑ اور مسجد قباء کابھی  دورہ کیا۔مسجد قباء اسلام کی پہلی مسجد ہے ، جبکہ احد پہاڑ متعدد  ابتدائی  اسلامی شہداء کی آخری آرام گاہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019QB3.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003K3XY.jpg

وفد نے اُن ہندوستانی رضاکاروں سے بھی بات چیت کی ، جو حج 2023سمیت ہندوستانی حج عازمین کو وقف اور بے لوث خدمات فراہم کرتے ہیں۔ وفد نے ہندوستان سے یہاں  عمرہ کرنے آئے ہوئے زائرین سے بھی بات چیت کی ۔

یہ دورہ ہندوستانی عازمین حج کے  لئے آرام دہ حج 2024 کو یقینی بنانے کے لئے ضروری انتظامات کے متعلق   براہ راست  معلومات فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔ حکومت ہند ، حج کے سفر پر جانے والے ہندوستانی مسلمانوں کو سہولتیں اور خدمات فراہم کرنے میں   معاونت  کرنے کے لئے  پورے دل سے  عہد بند ہے تاکہ انہیں  ایک آرام دہ  اورتسلی بخش  تجربہ فراہم ہوسکے ۔

ہندوستان اور مملکت سعودی عربیہ کے درمیان   دوستانہ اور  گہرے تعلقات  ہیں اور حکومت ہند ، مدینہ منورہ میں ہندوستانی وفد کے اس دورے کو آرام دہ بنانے میں مملکت سعودی عربیہ کی حج وعمرہ کی  وزارت  کی تہہ دل سے ستائش کرتی ہے۔اس سے حج پر جانے والوں کو  بہتر خدمات  مہیا کرنے میں  بڑی مدد ملے گی۔

********

  ش ح ۔ ج ق ۔رم

U-3404  


(Release ID: 1994435) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Malayalam