عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
سال 2023 کے لیے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایکسیلنس کے لیے وزیر اعظم کے ایوارڈز کی اسکیم اور ویب پورٹل کا آغاز
پی ایم ایوارڈز 2023 کی انعامی رقم، 20 لاکھ روپے ہوگی
ایوارڈ اسکیم کی تشکیل نو کی گئی تاکہ منتخبہ انفرادی مستفیدین کے ذریعے ضلع کلکٹروں کی کارکردگی کو تسلیم کیا جا سکے اور استفادی رسائی کے ساتھ اس پرعمل درآمد کیا جا سکے
Posted On:
08 JAN 2024 1:51PM by PIB Delhi
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کی طرف سے 8 جنوری 2024 کو صبح گیارہ بجے پبلک ایڈمنسٹریشن میں وزیر اعظم کے ایوارڈز کے لیے اسکیم اور ویب پورٹل (http://www.pmawards.gov.in) کا آغاز کیا گیا۔ تمام پرنسپل سکریٹریز(اے آر)/(آئی ٹی)، اور تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈی سیز /ڈی ایمز کو، 8 جنوری 2024 کوآغاز کی اس تقریب میں شامل ہونے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔
- وزیر اعظم کے ایوارڈس ویب پورٹل پر اندراج نیز واجب الادا اندراج اور درخواستیں جمع کرانے کے لیے شروع ہو گیا ہے، اور یہ 8 جنوری 2024 سے 31 جنوری 2024 تک کام کرے گا۔
- وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، پی ایم ایکسیلنس ایوارڈ کے پورے تصور اور فارمیٹ میں 2014 سے انقلابی تبدیلی آئی ہے۔ اسکیم کا مقصد، تعمیری مسابقت، جدت طرازی، دیگر طورطریقوں کو اپنانے اور بہترین طریقوں کی ادارہ سازی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس نقطہ نظر کے تحت، صرف مقداری اہداف کے حصول کے بجائے، اچھی حکمرانی، معیاری کامیابی اور آخری میل تک رابطے پر زور دیا جائے گا۔ اس سال ایوارڈ اسکیم کی تشکیل نو کی گئی ہے، تاکہ منتخب انفرادی استفادہ کنندگان کے ذریعے ،ضلع کلکٹر کی کارکردگی کو تسلیم کیا جا سکے اور اس پر توجہ مرکوز کرتے ہوئےایوارڈز کے لیے درخواستوں کی جانچ ،تین پیرامیٹرز پر کی جائے گی، جن میں اچھی حکمرانی ،معیاری اور مقداری امور شامل ہیں۔
- توقع ہے کہ تمام اضلاع، پبلک ایڈمنسٹریشن 2023 میں وزیر اعظم کے اعزاز کے لیے اس اسکیم میں حصہ لیں گے۔
- سال 2023 کے لیے، پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایکسیلنس کے لیے پرائم منسٹر ایوارڈز کی اسکیم کا مقصد ،سرکاری ملازمین کے تعاون کو دو زمروں میں تسلیم کرنا ہے:
زمرہ -1: 12 ترجیحی شعبے کے پروگراموں کے تحت، اضلاع کی مجموعی ترقی۔ اس زمرے کے تحت 10 ایوارڈز دیئے جائیں گے۔
زمرہ 2: مرکزی وزارتوں/محکموں کی ریاستوں، اضلاع کے لیے اختراعات۔ اس زمرے کے تحت 6 ایوارڈز دیئے جائیں گے۔
- جائزہ قدر کرنے کی مدت یکم اپریل 2021 سے 31 جنوری 2024 تک کی ہے۔ وزیر اعظم کے ایوارڈز فار ایکسیلینس ان پبلک ایڈمنسٹریشن 2023 کے تحت، ایوارڈز کی کل تعداد 16 ہوگی۔
- جائزہ قدر کے عمل میں شامل ہوں گے (i) اسکریننگ کمیٹی کے ذریعہ اضلاع/تنظیموں کی فہرست تیار کرنا (پہلا اور دوسرا مرحلہ)، (ii) ماہر کمیٹی کے ذریعہ جائزہ قدرکرنا اور (iii) بااختیار کمیٹی۔ ایوارڈز کے لیے بااختیار کمیٹی کی سفارشات پر وزیراعظم کی منظوری لی جائے گی۔
- پی ایم ایوارڈز 2023 مشتمل ہوگا: (i) ٹرافی، (ii) سپاس نامہ اور (iii) 20 لاکھ روپے کی ترغیب شامل ہوگی جو انعام یافتہ ضلع/تنظیم کو پراجیکٹ/پروگرام کے نفاذ یا عوامی فلاح و بہبود کے کسی بھی شعبے میں وسائل کے فرق کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
************
ش ح۔ ا ع ۔ م ش
(U: 3368)
(Release ID: 1994184)
Visitor Counter : 128