وزارت خزانہ

پورے ملک میں مئی ، 2023 ء سے جی ایس ٹی کے اداروں کے ذریعے فرضی ٹیکس دہندگان کے خلاف مسلسل مہم میں اِن پٹ ٹیکس کریڈٹ ( آئی ٹی سی ) کی 44015 کروڑ روپے کی چوری میں 29273 جعلی فرمیں ملوث پائی گئی ہیں ؛ 121 افراد گرفتار کئے گئے

Posted On: 07 JAN 2024 6:01PM by PIB Delhi

اشیاء  اور   خدمات  ٹیکس (جی ایس ٹی) میں دھوکہ دہی کو روکنے اور تعمیل  میں اضافہ کرنے کی خاطر ، بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز  کے   مرکزی  بورڈ (سی بی آئی سی)    اور ریاستی  / مرکز کے زیر انتظام  علاقوں  کے تحت جی ایس ٹی کے ادارے ،   ملک بھر میں  فرضی /  جعلی رجسٹریشنوں  اور   اشیاء  اور خدمات کی کسی سپلائی کے بغیر جعلی رسیدیں جاری کرنے کے معاملے پر ، خوصی توجہ کے ساتھ مہم چلا رہے ہیں  ۔

وسط مئی  ، 2023 ء  میں  ، جعلی رجسٹریشنوں  کے خلاف خصوصی مہم  شروع ہونے کے بعد سے، کل  29273  جعلی   فرمیں  ، مشتبہ ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی ) کی   44015 کروڑ  روپے تک  کی چوری میں ملوث  پائی گئی ہیں ۔ اس سے   4646 کروڑ  روپے بچائے گئے ہیں ، جن میں سے 3802 کروڑ روپے  آئی ٹی سی کو بلاک کرکے اور  844 کرو ڑروپے  ریکوری کرکے حاصل کئے گئے ہیں ۔  اب تک 121 افراد کو ، اِن معاملات میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ 

دسمبر، 2023 ء  میں ختم ہونے والی سہ ماہی میں،  4153 جعلی  فرموں  کو ، 12036 کروڑ روپے کی مشتبہ آئی ٹی سی کی چوری  میں ملوث پایا گیا تھا ۔ ان جعلی فرموں میں 2358 جعلی فرموں کا پتہ مرکزی جی ایس ٹی حکام نے لگایا ہے ۔ اس سے 1317 کروڑ روپے کا مالیہ   بچایا گیا ہے ، جس میں سے 3199 کروڑ روپے وصول کر لیے  گئے ہیں اور 997 کروڑ روپے آئی ٹی سی کو بلاک کرکے بچائے گئے ہیں ۔ ان معاملات میں   41 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ، جن میں 31 افراد کو سینٹرل جی ایس ٹی حکام نے گرفتار کیا ہے ۔ ریاستوں کے حساب سے تفصیلات منسلک کی گئی ہیں  ۔ 

حکومت نے جی ایس ٹی رجسٹریشن کے عمل کو  مستحکم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ رجسٹریشن کے وقت بایو میٹرک پر مبنی آدھار  سے تصدیق کے  تجرباتی پروجیکٹ  گجرات، پڈوچیری اور آندھرا پردیش ریاستوں میں شروع کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ، حکومت   نے دیگر اقدامات جیسے جی ایس ٹی ریٹرن کی ترتیب وار فائلنگ، جی ایس ٹی آر-1 اور جی ایس ٹی آر-3 بی  کے ریٹرن میں  تصدیق کے لیے سسٹم سے جنریٹ ہونے والی ٹیکس میں فرق اور آئی ٹی سی کے درمیان دستیاب فرق کو پورا کرنے کے لیے نظام کے ذریعے پیدا کردہ معلومات جیسے اقدامات کے ذریعے ٹیکس کی چوری کو کم کرنے کی کوشش کی ہے  ۔ اس میں جعلی آئی ٹی سی وغیرہ کا پتہ لگانے کے لیے ، جی ایس ٹی آر 3 بی ریٹرن میں جی ایس ٹی آر 2 بی اور آئی ٹی سی میں دستیاب معلومات اور ڈاٹا اینالیٹکس کا استعمال وغیرہ شامل  ہے ۔ 

 

دسمبر  ، 2023 ء میں ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران  جعلی فرموں کے خلاف  کارروائی

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نام

پتہ لگائی گئی جعلی فرموں کی تعداد

مشتبہ ٹیکس  کی چوری (کروڑ روپے)

آئی ٹی سی کی  روکی گئی / وصول کی گئی رقم  ( کروڑ روپے میں )

گرفتار کئے گئے افراد 

فی لاکھ رجسٹرڈ فرموں میں جعلی فرموں کی تعداد

آندھرا پردیش

19

765

11

0

5

اروناچل پردیش

0

13

14

0

0

آسام

19

116

67

0

8

بہار

30

148

88

0

5

چنڈی گڑھ

2

5

1

0

6

چھتیس گڑھ

26

83

34

1

15

دادر  اور نگر حویلی

0

0

0

0

0

دلّی

483

3028

90

11

61

گوا

4

29

0

0

9

گجرات

178

445

25

3

15

ہریانہ

424

624

76

3

81

ہماچل پردیش

4

14

4

0

3

جموں و کشمیر

3

1

0

0

2

جھارکھنڈ

23

110

2

0

11

کرناٹک

223

397

59

2

22

کیرالہ

42

152

4

0

10

لداخ

0

0

0

0

0

مدھیہ پردیش

70

158

22

1

13

مہاراشٹر

926

2201

102

11

54

منی پور

0

0

0

0

0

میگھالیہ

0

5

0

0

0

میزورم

0

0

0

0

0

ناگالینڈ

0

0

0

0

0

اوڈیشہ

138

337

7

0

42

پڈوچیری

2

2

0

0

8

پنجاب

82

75

4

1

21

راجستھان

507

197

31

1

59

سکم

2

2

2

0

18

تمل ناڈو

185

494

374

1

16

تلنگانہ

117

536

235

1

23

تری پورہ

9

20

0

0

29

اتر پردیش

443

1645

44

5

24

اتراکھنڈ

66

88

0

0

33

مغربی بنگال

126

343

18

0

17

انڈمان  و نکوبار  جزائر

0

0

0

0

0

لکشدیپ

0

0

0

0

0

میزان

4153

12036

1317

41

29

 

………………………………………

ش ح  ۔ و ا  ۔ ع ا 

U.No. 3350



(Release ID: 1994027) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu