مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈاٹ تمام اداروں کو ایم 2 ایم اور ڈبلیو ایل اے این /ڈبلیو پی اے این رجسٹریشن فراہم کرتا ہے
اکتیس مارچ، 2024 تک سرالسنچار پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کرانے کا مشورہ دیتا ہے
غیر تعمیل کے خطرات مجاز مواسلاتی لائسنس بردار اداروں سے ٹیلی کام وسائل کی دستبرداری یا منقطع
اداروں میں کاروبار، حکومتی محکمے اور شراکت داریاں شامل ہیں
ڈاٹ ایک محفوظ اور اختراعی آئی او ٹی / ایم 2ایم لینڈ اسکیپ کی تعمیر کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے
Posted On:
07 JAN 2024 11:21AM by PIB Delhi
وزارت مواصلات (ایم او سی ) کے محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈاٹ ) نے مشین سے مشین (ایم 2ایم ) اور وائرلیس پرسنل ایریا نیٹ ورک/وائرلیس لوکل ایریا نیٹ ورک (ڈبلیوپیاےاین/ ڈبلیوایلاےاین) رجسٹریشن کو مذکورہ کاروبار میں مصروف تمام اداروں تک بڑھا دیا ہے۔ ایم 2ایم سروس التزام اور ڈبلیوپیاےاین/ ڈبلیوایلاےاین کنیکٹیویٹی پروویژننگ میں مصروف تمام کاروباری اداروں (بشمول کمپنیاں، حکومتی محکمے/تنظیمیں، شراکتدار فرمیں، ایل ایل پیز، ادارے، اکائیاں ، ملکیت والی فرمیں، سوسائٹیز اور ٹرسٹ) کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ڈی او ٹی کے ساتھ سرل سنچار پورٹل (https://saralsanchar.gov.in) کے توسط سے بآسانی اور شفات طریقےسے آن لائن عمل کے ذریعہ رجسٹریشن کرائیں۔
عدم تعمیل اختیار شدہ ٹیلی کام لائسنسوں سے حاصل کردہ ٹیلی کام وسائل کو واپس لیا جاسکتا ہے یا انھیں منقطع کیا جاسکتا ہے۔
معیار پر مبنی اور محفوظ ایم 2ایم /آئی اوٹی ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے رجسٹریشن کے دائرہ کار کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ ایم 2ایم سروس فراہم کرنے والوں اور ایم 2ایم سروسز کے لیے ڈبلیوپیاےاین/ ڈبلیوایلاےاین کنیکٹیویٹی فراہم کرنے والوں کے خدشات کو بھی دور کرتا ہے، جو ٹیلی کام سروس فراہم کنندہ (ٹی ایس پیز)، کے وائی سی ، سیکیورٹی، انکرپشن وغیرہ کے ساتھ انٹرفیس سے متعلق ہے۔
ڈاٹ ایک محفوظ اور اختراعی ایم 2ایم /آئی اوٹی (انٹرنیٹ آف تھنگز) بنیاد کی تعمیر کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ قومی ڈیجیٹل کمیونیکیشن پالیسی کا مقصد ایک مضبوط ڈیجیٹل کمیونیکیشن انفراسٹرکچر بنانا، اگلی نسل کی ٹیکنالوجیز کو قابل بنانا اور ایم 2ایم /آئی اوٹی جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لانے کے لیے ایک جامع اور ہم آہنگ نقطہ نظر کو یقینی بنانا ہے۔
"ایم 2ایم کمیونیکیشنز میں اسپیکٹرم، رومنگ اور سروس کے معیار (کیو او ایس ) سے متعلقہ ضروریات" پر ٹی آر اے آئی (ٹرائی)کی سفارشات اور ایم 2ایم انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز کے خیالات پر غور کرنے کے بعد حکومت نے 'ایم 2ایم سروس فراہم کنندگان (ایم 2ایم ایس پی) اور ڈبلیوپیاےاین/ ڈبلیوایلاےاین کنیکٹیویٹی پرووائیڈرز کے ایم 2ایم سروسز کے رجسٹریشن کے عمل' کے لیے رہنما خطوط جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلی رہنما خطوط یہاں دستیاب ہیں:
(https://dot.gov.in/latestupdates/guidelines-registration-process-m2m-service-providers-m2msp-and-wpanwlan-connectivity)
*****
U.No:3344
ش ح۔ج ق۔س ا
(Release ID: 1993929)
Visitor Counter : 114