بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت منڈپم، پرگتی میدان، نئی دہلی میں ’آتم نربھر بھارت اتسو 2024‘ میں ’پی ایم وشوکرما‘ تھیم پر ایم ایس ایم ای کی وزارت کا پویلین

Posted On: 05 JAN 2024 6:44PM by PIB Delhi

ہندوستان میں خود انحصاری کو ظاہر کرنے اور اس کا جشن منانے کے لیے 3 جنوری سے 10 جنوری 2024 تک بھارت منڈپم، پرگتی میدان، نئی دہلی میں آتم نربھر بھارت اتسو 2024 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ہال نمبر 5 میں ایم ایس ایم ای کی وزارت کا پویلین ”پی ایم وشوکرما“ کے تھیم پر مبنی ہے۔ اس کا افتتاح ریاستی وزیر (ایم ایس ایم ای) جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے وزارت کے سینئر افسران کی موجودگی میں کیا۔

پی ایم وشوکرما اسکیم روایتی کاریگروں اور دستکاروں کو شروع سے آخر تک مکمل تعاون فراہم کرتی ہے۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والے ادارے متنوع شعبوں کی نمائندگی کرتے ہیں جیسے ٹیکسٹائل، ہینڈلوم، کشیدہ کاری کے کام، کسٹم ٹیلرنگ، ہینڈی کرافٹس، جواہرات اور جیولری، چمڑے کے جوتے، گیمز اور کھلونے، بانس کی دستکاری، کین آئٹمز، فرنیچر، سیرامکس اور مٹی کے برتن، کھانے کی مصنوعات، کاسمیٹکس، کیمیائی مصنوعات، مکینیکل اشیا، وغیرہ۔

 

 

 

 

اسٹالوں کی تقسیم ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں اور متنوع اقتصادی شعبوں کی نمائندگی کرتی ہے، اور یہ پی ایم وشوکرما اسکیم کے ساتھ بھی مطابقت رکھتا ہے، جو کہ 17.09.2023 کو وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کی گئی ایم او ایم ایس ایم ای کی پرچم بردار اسکیم ہے۔ اس کے علاوہ، شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے، ایس سی/ایس ٹی، خواتین اور معذور افراد جیسے زمروں کو کافی تعداد میں اسٹال مختص کیے گئے ہیں، جو کہ کل مختص اسٹالوں کا نصف ہے۔ نمائش میں داخلہ مفت ہے۔

 

 

 

 

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 3319


(Release ID: 1993637) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi , Punjabi