وزارت دفاع

یوم جمہوریہ کی تقریبات 2024: پورے ہندوستان سے مجموعی طور پر 1.37 کروڑ طلباء، پروجیکٹ ویرگاتھا 3.0 میں حصہ لے رہے ہیں۔ 100 منتخب فاتحین، بطور مہمان خصوصی 26 جنوری کی پریڈ کا مشاہدہ کریں گے

Posted On: 05 JAN 2024 6:01PM by PIB Delhi

یوم جمہوریہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، وزارت دفاع اور وزارت تعلیم کی مشترکہ پہل پروجیکٹ ’ویر گاتھا‘ کے تیسرے ایڈیشن کے ضمن میں  پورے ہندوستان میں زبردست ردعمل سامنے آیا ہے۔  تقریباً 2.43 لاکھ اسکولوں کے 1.37 کروڑ طلباء نے اس اقدام میں حصہ لیا، جس میں قومی سطح پر 100 فاتحین کا انتخاب کیا گیا ہے۔ 100 فاتحین کی فہرست ذیل میں دی گئی ہیں – جن میں تیسری کلاس سے پانچویں کلاس تک کے  طلباء؛  6 سے 8 ویں کلاس تک کے طلباء؛  9 ویں سے 10 ویں اور کلاس 11 ویں سے 12 ویں  تک کے 25-25طلباء  شامل ہیں:

(سپر 100 فاتحین کی فہرست (زمرہ: تیسرا تا پانچواں) - ویرگاتھا 3.0)

مورخہ13 جولائی 2023 کو شروع کیا گیا پروجیکٹ ویر گاتھا 3.0 نے مضمون اور پیراگراف تحریر کرنے کے لیے فکر انگیز موضوعات کی ایک رینج متعارف کرائی۔ طلباء کو خاص طور پر گیلنٹری ایوارڈ جیتنے والوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ،اپنے منتخب کردہ رول ماڈل جیسے موضوعات کو دریافت کرنے کا اختیار دیا گیا تھا ۔ مزید برآں، طالب علموں کو حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ کسی بھی آزادی پسند مجاہدآزادی کی زندگی کی کہانیوں کا مطالعہ کریں، جس نے انہیں رانی لکشمی بائی جیسے متاثر کیا ہو۔ تجویز کردہ موضوعات میں 1857 کی پہلی جنگ آزادی اور آزادی کی جدوجہد میں قبائلی بغاوت کا اہم کردار بھی شامل تھا۔ موضوعات کے اس متنوع سیٹ نے نہ صرف ویر گاتھا 3.0 کے مواد کو مزید تقویت بخشی بلکہ شرکاء کے درمیان تاریخی اور ثقافتی ورثے کی گہری فہم کو بھی فروغ دیا۔

اس منصوبے کی تکمیل میں وہ اسکول شامل تھے ،جو اپنی سطح پر سرگرمیاں کرتے تھے۔ آف لائن اور آن لائن طریقوں میں مختلف اسکولوں میں گیلنٹری ایوارڈ یافتہ افراد کے ملک گیر تعامل کے پروگرام اور مائی گوؤ پورٹل پر سرفہرست اندراجات جمع کروانا شامل تھا۔ ویر گاتھا 3.0 کے لیے اسکول کی سطح کی سرگرمیاں 30 ستمبر 2023 کو ختم ہوئیں۔

ریاستی اور ضلعی سطح پر سلسلہ وار جانچ کے بعد، قومی سطح کی جانچ کے لیے تقریباً 3900 اندراجات پیش کیے گئے۔ وزارت تعلیم کے ذریعہ مقرر کردہ ایک کمیٹی نے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کے ریاستی نوڈل افسروں کے ذریعہ منظور شدہ 100 بہترین اندراجات کا انتخاب کیا۔ جیتنے والوں کا اعزاز، نئی دہلی میں وزارت دفاع اور وزارت تعلیم مشترکہ طور پر تفویض کریں گے۔ ہر فاتح کو 10000 روپے کا نقد انعام دیا جائے گا اور اسے بطور مہمان خصوصی کے کرتویہ پتھ پر یوم جمہوریہ پریڈ 2024 کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملے گا۔

قومی سطح پر پہلے سے منتخب طلباء کے علاوہ، ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقہ/ضلع کی طرف سے آٹھ فاتحین (ہر زمرہ سے دو) اور ضلعی سطح پر چار فاتحین (ہر زمرے میں سے ایک) کا انتخاب کیا جائے گا اور ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ /ضلع  کے حکام کی طرف سے انہیں انعامات سے سرفراز کیا جائے گا۔

حکومت نے آزادی کے 75 ویں سال کا جشن منانے کے لیے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے حصے کے طور پر ’ویر گاتھا‘ پروجیکٹ شروع کیا تھا۔ اس اقدام کا مقصد گیلنٹری ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی بہادری کی کارروائیوں کی تفصیلات اور ان بہادروں کی زندگی کی کہانیوں کو طلباء میں مقبول  کرناہے، تاکہ ان میں حب الوطنی کا جذبہ ابھارا جا سکے اور ان میں شہری شعور کی اقدار کواجاگر کیا جا سکے۔ پہلے دو ایڈیشنز میں  سے ہر ایک میں پچیس فاتحین (سپر 25) کا انتخاب کیا گیا تھا، جس میں بالترتیب تقریباً آٹھ لاکھ اور 19 لاکھ طلباء کی شرکت دیکھی گئی تھی۔

*****

U.No.3315

(ش ح –ا ع  - ر ا) 



(Release ID: 1993600) Visitor Counter : 233


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil