وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان نے جناب یوگی آدتیہ ناتھ کے ہمراہ لکھنؤ میں 928 پی ایم شری اسکولوں کا افتتاح کیا
قومی تعلیمی پالیسی 2020، ایک فلسفیانہ دستاویز کے طور پر، دنیا کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے : جناب دھرمیندر پردھان
Posted On:
04 JAN 2024 8:15PM by PIB Delhi
تعلیم و ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے اترپردیش کے وزیر اعلی ٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ آج لکھنؤ میں اترپردیش میں پی ایم شری اسکولوں کا افتتاح کیا۔ اترپردیش اسمبلی کے رکن جناب سوریہ پرتاپ شاہی سمیت دیگر معززین میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج) پرائمری ایجوکیشن، حکومت اترپردیش جناب سندیپ سنگھ؛ ثانوی تعلیم کی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، حکومت اتر پردیش، محترمہ گلاب دیوی؛ سکریٹری، محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی جناب سنجے کمار؛ محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی کے ایڈیشنل سکریٹری جناب وپن کمار اور دیگر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 928 مقامات سے شرکا نے بھی ورچوئل طور پر اس تقریب میں شرکت کی۔ معززین نے اسکول کے بچوں کے ذریعہ منعقدہ نمائش کا دورہ کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے اور اسے حکومت کے اہم ایجنڈوں میں سے ایک بنانے کے لیے اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں پی ایم شری کے تحت 1000 سے زیادہ اسکولوں کی اپ گریڈیشن اور جدیدکاری اس سمت میں ایک قدم ہے۔
جناب پردھان نے گزشتہ تین سالوں میں ریاست میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی سفارشات کو نافذ کرنے کے لیے اترپردیش کے وزیر اعلی کی کوششوں کی بھی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اترپردیش کے 928 سرکاری اسکولوں کو پی ایم شری اسکیم کے تحت شامل کیا جارہا ہے جس میں 81 مرکزی / جواہر نوودیہ ودیالیہ شامل ہیں۔ جناب پردھان نے یہ بھی ذکر کیا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 ایک فلسفیانہ دستاویز کے طور پر دنیا کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ ملک کے 26 کروڑ طلبہ میں سے تقریبا 20 فیصد اتر پردیش ریاست سے آتے ہیں اور اس لیے وہ 2047 تک وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اہم ہوں گے۔ انھوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کس طرح ریاست کے نوودیہ ودیالا کے طلبہ بغیر کسی کوچنگ کے مسابقتی داخلہ امتحان جیسے آئی آئی ٹی ، سرکاری میڈیکل کالج ، این آئی ٹی وغیرہ میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انھوں نے اترپردیش میں کستوربا گاندھی والیکا ودیالیہ کے طلبہ کو سائنس کی تعلیم دینے میں آئی آئی ٹی گاندھی نگر ، گجرات کے تخلیقی تعلیم کے مرکز سے مدد لینے میں ریاست کی کوششوں کی ستائش کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی ٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاست بھر میں 1753 اسکولوں کو پی ایم شری اسکولوں کے طور پر اپ گریڈ کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اسکولوں میں بنیادی ڈھانچے جیسے بال واٹیکا، اسمارٹ کلاس رومز، سائنس لیبارٹریز، ڈیجیٹل لائبریریوں اور کھیلوں کی سہولیات میں بہتری لائی جائے گی، جس کے نتیجے میں جامع اسکولی تعلیم فراہم کرنے کے لیے مربوط کیمپس کی ترقی ہوگی۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 3269
(Release ID: 1993241)
Visitor Counter : 120