بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

آر ای سی پی ڈی سی ایل نے اسمارٹ میٹرنگ پروجیکٹ کے لیے گجرات حکومت کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 04 JAN 2024 7:44PM by PIB Delhi

 آر ای سی پاور ڈیولپمنٹ اینڈ کنسلٹنسی لمیٹڈ (آر ای سی پی ڈی سی ایل) نے پی جی وی سی ایل (مغربی گجرات وج کمپنی لمیٹڈ) میں اسمارٹ میٹرنگ پروجیکٹ کے نفاذ کے لیے حکومت گجرات کے ساتھ ، نئے ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم (آر ڈی ایس ایس) کے پہلے مرحلے کے تحت ، 2,094.28 کروڑ روپے کے مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

اسٹریٹجک تعاون میں حکومت گجرات آر ای سی پی ڈی سی ایل کو ریاست میں اپنے آنے والے پروجیکٹوں کے لیے ضروری اجازت اور کلیئرنس حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس مفاہمت نامے میں گجرات میں آر ای سی پی ڈی سی ایل کے منصوبوں کے قیام کو آسان بنانے کے لیے ایک مقررہ فریم ورک کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

وائبرینٹ گجرات سمٹ 2024 سے قبل گجرات ارجا وکاس نگم (جی یو وی این ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب جے پرکاش شیوہارے اور آر ای سی پی ڈی سی ایل کے سی ای او جناب راجیش کمار گپتا نے گجرات کے وزیر اعلی جناب بھوپندر پٹیل کی موجودگی میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

آر ای سی لمیٹڈ، وزارت بجلی کے تحت 1969 میں قائم شدہ ایک مہارتن سینٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز ہے، جو بجلی کے بنیادی ڈھانچے کے شعبے کے لیے طویل مدتی قرض اور دیگر مالیاتی مصنوعات فراہم کرتا ہے جس میں پیداوار، ٹرانسمیشن، تقسیم، قابل تجدید توانائی اور الیکٹرک گاڑیاں، بیٹری اسٹوریج اور گرین ہائیڈروجن جیسی نئی ٹکنالوجیاں شامل ہیں۔ حال ہی میں آر ای سی نے نان پاور انفراسٹرکچر سیکٹر میں بھی تنوع پیدا کیا ہے جس میں سڑکیں اور ایکسپریس وے، میٹرو ریل، ہوائی اڈے، آئی ٹی کمیونی کیشن، سوشل اینڈ کمرشل انفراسٹرکچر (تعلیمی ادارہ، اسپتال)، پورٹس اور الیکٹرو مکینیکل (ای اینڈ ایم) کام شامل ہیں۔ آر ای سی کی لون بک 4.74 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 3265



(Release ID: 1993237) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi , Telugu