ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلوے نے دسمبر 2023 تک 1154.67میٹرک ٹن مال ڈھلائی کی
مال کی ڈھلائی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 45.28میٹرک ٹن کا اضافہ درج کیا گیا
بھارتی ریلوے نے اپریل سے دسمبر 2023 کے دوران مال کی ڈھلائی سے 125106.2 کروڑ روپے کمائے
مال برداری کی آمدنی میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے4626.92 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے
بھارتی ریلوے نے دسمبر، 2023 میں 138.99میٹرک ٹن کی مال ڈھلائی کاسنگ میل حاصل کیا جو دسمبر 2022 کے مقابلے6.37 فیصد زیادہ ہے
Posted On:
04 JAN 2024 5:13PM by PIB Delhi
بھارتی ریلوے نےاپریل سے دسمبر 2023 تک مجموعی بنیاد پر1154.67میٹرک ٹن کی مال ڈھلائی کا سنگ میل حاصل کیا ہے، جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 1109.38 میٹرک ٹن مال کی ڈھلائی کی گئی تھ ،گزشتہ سال کی اس مدت کے مقابلےاس سال 45.28میٹرک ٹن کی بہتری درج کی گئی ہے۔ ریلوے نے 125106.2 کروڑ روپے کمائے ہیں جبکہ پچھلے سال ریلوے نے 120479.3 کروڑ روپے کمائےتھے۔ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلےاس سال 4626.92 کروڑ روپئے کی بہتری آئی ہے۔
دسمبر 2023 کے مہینے کے دوران138.99میٹرک ٹن کی ابتدائی مال ڈھلائی حاصل کی گئی ہے جبکہ دسمبر 2022 میں 130.66میٹرک ٹن مال کی ڈھلائی ہوئی تھی۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں یہ6.37 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر 2023 میں مال ڈھلائی سے 15097.61 کروڑ روپےکی ا ٓمدنی حاصل ہوئی،جبکہ دسمبر 2022 میں مال برداری سے 14574.25 کروڑ کی آمدنی حاصل ہوئی تھی۔ اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے اس سال تقریباً 3.59 فیصد کی بہتری آئی ہے۔
بھارتی ریلوے نے دسمبر 2023 کے دوران 69میٹرک ٹن کوئلہ، 16.54 میٹرک ٹن لوہا،6 میٹرک ٹن پگ آئرن اور تیار شدہ سٹیل،7.23 میٹرک ٹن سیمنٹ (مثلاً کلینکر)، 5.07 میٹرک ٹن کلینکر، 4.26 میٹرک ٹن غذائی اجناس، 5.77 میٹرک ٹن کھاد، 4.33 میٹرک ٹن معدنی تیل، 7.70 میٹرک ٹن کنٹینرز اور 9.76 میٹرک ٹن دیگر اشیا کی ڈھلائی کاسنگ میل حاصل کیا۔
‘‘مال برداری کے لئے بھوکا’’کے منتر پر عمل کرتےہوئے بھارتی ریلوے نے کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مسابقتی قیمتوں پر خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں۔ گراہکوں پر مبنی نقطہ نظر اور کاروباری ترقی کی اکائیوں کے کام نے جو چست پالیسی سازی کے ذریعے حمایت حاصل کی ہے اس نے ریلوے کو اس اہم کامیابی کوحاصل کرنےمیں مدد فراہم کی۔
*****
ش ح۔م ع۔ف ر
(U: 3257)
(Release ID: 1993180)
Visitor Counter : 92