وزارت دفاع

وزارت دفاع نے فوجی سازوسامان کی خریداری کے لیے 802 کروڑ روپے کے معاہدوں پر دستخط کیے

Posted On: 04 JAN 2024 3:14PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے میسرز جوپیٹر ویگنز لمٹیٹیڈ کے ساتھ 473 کروڑ کی لاگت سے کوانٹیٹی697  بوگی اوپن ملٹری (بی او ایم) ویگنوں کی خریداری اور کوانٹیٹی  56 مکینیکل مائن فیلڈ مارکنگ اکوئپمنٹ (ایم ایم ایم ای ) مارک II کی خریداری کے لیے دو معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ 4 جنوری 2024 کو نئی دلی میں خرید (انڈین-آئی ڈی ڈی ایم) زمرہ کے تحت میسرز بی ای ایم ایل لمیٹیڈ کے ساتھ 329 کروڑ کے بی او ایم ویگنز اور ایم ایم ایم ای کو مقامی مینوفیکچررز سے حاصل کردہ آلات اور ذیلی نظام کے ساتھ تیار کیا جائے گا، جس سے آتم نر بھر بھارت کے وژن کو پورا کرتے ہوئے، دفاعی پیداوار میں نجی شعبے کی دیسی مینوفیکچرنگ اور شرکت کو فروغ حاصل ہو گا۔

بوگی اوپن ملٹری (بی او ایم ) ویگنیں، جنہیں ریسرچ ڈیزائن اینڈ اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن (آر ڈی ایس او) نے ڈیزائن کیا ہے، ہندوستانی فوج کی طرف سے فوجی یونٹوں کو متحرک کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی مخصوص ویگنیں ہیں۔ بی او ایم ویگنوں کا استعمال ہلکی گاڑیوں، آرٹلری گنز، بی ایم پی، انجینئرنگ  آلات وغیرہ کو ان کے امن کے وقت کی جگہوں سےکارروائی والے  علاقوں تک پہنچانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس کریٹیکل رولنگ اسٹاک سے کسی بھی تنازعہ کی صورت میں کارروائی والے علاقوں میں یونٹس اور آلات کی فوری اور بیک وقت شمولیت  یقینی بنے گی، اس کے علاوہ فوجی مشقوں کے لیے ان کی امن کے وقت کی نقل و حرکت اور ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن تک یونٹس کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم ہوگی۔

کچھ روایتی ہتھیاروں کے کنونشن پر ترمیم شدہ پروٹوکول-دوم  کے مطابق تمام بارودی سرنگوں کی نشان زدگی  ایک لازمی ضرورت ہے جس پر ہندوستان دستخط کنندہ ہے۔ ایم ایم ایم ای کو اسٹورز کے مکمل بوجھ کے ساتھ کراس کنٹری چلانے اور کم سے کم وقت اور افرادی قوت کے روزگار کے ساتھ بارودی سرنگوں کو نشان زد کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ سازوسامان ان سروس ہائی موبلٹی وہیکلس پر مبنی ہے جن میں جدید مکینکی اور برقی نظام موجود ہیں جس سے  کارروائی  کے دوران بارودی سرنگ کی نشان دہی  کرنے کے وقت میں  کمی آئے گی اور ہندوستانی فوج کی  کارروائی کی  صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا س۔ ن ا۔

U- 3252



(Release ID: 1993096) Visitor Counter : 49


Read this release in: English , Hindi , Tamil