جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ(ایس ای سی آئی) بھارت منڈپم، نئی دہلی میں منعقدہ آتم نربھربھارت اتسو 2024 میں حصہ لےرہی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
04 JAN 2024 3:21PM by PIB Delhi
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای)، حکومت ہند کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک منی رتن زمرہ-1 کی مرکزی سیکٹر کی سرکاری کمپنی سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ(ایس ای سی آئی) 3 سے 10 جنوری 2024 کے دوران نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں تجارت کو فروغ دینے سے متعلق بھارتی تنظیم(آئی ٹی پی او) اورصنعت اور داخلی تجارت کو فروغ دینے کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی)کے ذریعہ منعقدہ آتم نربھر بھارت اتسو 2024 میں حصہ لے رہی ہے۔

ایس ای سی آئی کے منیجر (بزنس ڈیولپمنٹ)جناب روہت چوبے،آتم نربھربھارت اتسو میں سولراینرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس ای سی آئی) کے اسٹال پر
اس اتسو میں شہری ہوابازی کی وزارت، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت، خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، بہت چھوٹی ،چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت، ریلوے کی وزارت، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، وزارت دفاع اور ڈی پی آئی آئی ٹی کے کاموں کو اجاگرکیا گیا ہے۔
‘آتم نر بھر بھارت اتسو 2024’ کا افتتاح 3 جنوری کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں امورخارجہ کے مرکزی وزیرڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر اور تجارت اور صنعت،نیزامور صارفین، خوراک ،سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
سولرانرجی کارپوریشن آف انڈیالمیٹڈ(ایس ای سی آئی) قابل تجدید توانائی کے مختلف وسائل، خاص طور پر شمسی اور بادی توانائی، قابل تجدید توانائی (آر ای) پر مبنی اسٹوریج نظام، بجلی کی تجارت،تحقیق و ترقی کے ساتھ ساتھ گرین ہائیڈروجن، گرین امونیا اورقابل تجدید توانائی سے چلنے والی الیکٹرک گاڑیوں جیسے قابل تجدید توانائی پر مبنی مصنوعات کے فروغ اور ترقی میں مصروف ہے۔
یہ کمپنی نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت ( ایم این آر ای)کی متعدد اسکیموں کے نفاذ کے لیے نوڈل ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔ کمپنی کے پاس زمرہ اول کاپاور ٹریڈنگ لائسنس بھی ہے اور وہ اس شعبے میں شمسی/بادی/ہائبرڈ/آر ٹی سی/بی ایس ای ایس پاور کی ٹریڈنگ کے ذریعے اس کی طرف سے لاگو کی جانے والی اسکیموں کے تحت قائم کردہ پروجیکٹس سے سرگرم ہے۔
*****
ش ح۔م ع۔ف ر
(U: 3249)
(ریلیز آئی ڈی: 1993092)
وزیٹر کاؤنٹر : 105