محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای پی ایف او نے آجروں کو زیادہ اجرت پر پنشن کے بارے میں اجرت کی تفصیلات وغیرہ اپ لوڈ کرنے کے لیے پانچ ماہ کی مہلت دی

Posted On: 03 JAN 2024 7:27PM by PIB Delhi

 اس سے پہلے ای پی ایف او کے ذریعہ زیادہ اجرت پر پنشن کے لیے آپشن / مشترکہ اختیارات کی توثیق کے لیے درخواستیں جمع کرنے کے لیے ایک آن لائن سہولت دستیاب کرائی گئی تھی۔ یہ سہولت قابل پنشنرز / ممبروں کے لیے سپریم کورٹ کے 04.11.2022 کے حکم کی تعمیل میں تھی۔ یہ سہولت 26.02.2023 کو شروع کی گئی تھی اور صرف 03.05.2023 تک دستیاب رہے گی۔ تاہم، ملازمین کی نمائندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے، وقت کی حد کو 26.06.2023 تک بڑھا دیا گیا تھا تاکہ اہل پنشنرز / ممبروں کو درخواستیں داخل کرنے کے لیے مکمل چار ماہ کا وقت فراہم کیا جاسکے۔

مزید 15 دن کا آخری موقع دیا گیا ہے تاکہ اہل پنشنرز / ممبران کو درپیش کسی بھی مشکل کو دور کیا جاسکے۔ ملازمین کی جانب سے آپشن/ جوائنٹ آپشنز کی توثیق کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 11.07.2023 تک بڑھا دی گئی ہے۔ 11.07.2023 تک پنشنرز / ممبروں سے آپشن / جوائنٹ آپشنز کی توثیق کے لیے 17.49 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ایمپلائرز اینڈ ایمپلائرز ایسوسی ایشنز کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کے پیش نظر جس میں درخواست گزار پنشنرز / ممبروں کی اجرت کی تفصیلات اپ لوڈ کرنے کے لیے مدت میں توسیع کی درخواست کی گئی تھی ، آجروں کو 30.09.2023 تک اجرت کی تفصیلات وغیرہ آن لائن جمع کرانے کے لیے مزید تین ماہ کی مہلت بھی دی گئی تھی۔ اس مست کو مزید 31.12.2023 تک بڑھایا  گیا تھا کیونکہ آجروں اور آجروں کی انجمنوں سے بہت سی درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں درخواست دہندگان پنشنرز / ممبروں کی اجرت کی تفصیلات اپ لوڈ کرنے کے لیے مزید مدت میں توسیع کی درخواست کی گئی تھی۔

آپشن / جوائنٹ آپشنز کی توثیق کے لیے 3.6 لاکھ سے زیادہ درخواستیں ابھی بھی پروسیسنگ کے لیے آجروں کے پاس زیر التوا ہیں۔

لہذا ، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آجر آپشن / مشترکہ اختیارات کی توثیق کے لیے ان بقیہ درخواستوں پر کارروائی کریں ، چیئرمین ، سی بی ٹی ای پی ایف نے آجروں کو اجرت کی تفصیلات آن لائن اپ لوڈ کرنے کے لیے اس مدت میں 31  مئی  2024 تک توسیع دینے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 3230

 


(Release ID: 1992913) Visitor Counter : 272


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu