مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

وزیر اعظم نے کوچی-لکشدیپ جزائر آبدوز آپٹیکل فائبر کنکشن کا افتتاح کیا


‘‘یہ منصوبہ لکشدیپ کے لوگوں کے لیے 100 گنا تیز انٹرنیٹ کو یقینی بنائے گا’’: وزیر اعظم

یہ کنکشن لکشدیپ جزائر میں مواصلاتی بنیادی ڈھانچے میں ایک مثالی تبدیلی کو یقینی بنائے گا

یہ تیز تر اور زیادہ قابل اعتماد انٹرنیٹ خدمات، ٹیلی میڈیسن، ای گورننس، تعلیمی اقدامات، ڈیجیٹل بینکنگ، ڈیجیٹل کرنسی کا استعمال، ڈیجیٹل خواندگی وغیرہ کے قابل بنائے گا

اس منصوبے کو محکمہ مواصلات کے یونیورسل سروسز اوبلیگیشن فنڈ (یو ایس او ایف)، کی طرف سے فنڈ  فراہم کیا جاتا ہے

Posted On: 03 JAN 2024 4:21PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لکشدیپ کے کاوارتی میں کوچی-لکشدیپ جزائر آبدوز آپٹیکل فائبر کنکشن (کے ایل آئی –ایس اوایف سی ) پروجیکٹ جو 1,150 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں میں  سے ایک پروجیکٹ ہے ،کا افتتاح کیا ۔اس میں ٹیکنالوجی، توانائی، آبی وسائل صحت کی دیکھ بھال اورتعلیم  سمیت مختلف  شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

کے ایل آئی –ایس او ایف سی  پروجیکٹ انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافے کا باعث بنے گا اور نئے امکانات اور مواقع کو کھولے گا۔ آزادی کے بعدسے  پہلی بار لکشدیپ کو سب میرین آپٹک فائبر کیبل کے ذریعے جوڑا جائے گا۔ وقف شدہ آبدوز اوایف سی  لکشدیپ جزائر میں مواصلاتی بنیادی ڈھانچے میں ایک مثالی تبدیلی کو یقینی بنائے گی اور تیز اور زیادہ قابل اعتماد انٹرنیٹ خدمات، ٹیلی میڈیسن، ای گورننس، تعلیمی اقدامات، ڈیجیٹل بینکنگ، ڈیجیٹل کرنسی کا استعمال، ڈیجیٹل خواندگی وغیرہ کے  قابل بنائے گی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے 2020 میں 1000 دنوں کے اندر تیز انٹرنیٹ کو یقینی بنانے کے بارے میں ان کی طرف سے دی گئی ضمانت کو یاد دلایا۔ انہوں نے کہا،‘‘کوچی-لکشدیپ جزائر سب میرین آپٹیکل فائبر کنکشن (کے ایل آئی –ایس او ایف سی  ) پروجیکٹ کو آج لوگوں کے لیے وقف کیا گیا ہے اور یہ لکشدیپ کے لوگوں کے لیے 100 گنا تیز انٹرنیٹ کو یقینی بنائے گا’’۔ انہوں نے مزید کہا، ‘‘اس سے سرکاری خدمات، طبی علاج، تعلیم اور ڈیجیٹل بینکنگ جیسی سہولیات میں بہتری آئے گی۔ لکشدیپ کو لاجسٹک ہب کے طور پر ترقی دینے کی صلاحیت کو اس سے تقویت ملے گی۔

وزیر اعظم نے لکشدیپ کے لوگوں کو یقین دلایا کہ حکومت ان کی زندگی میں آسانی، سفر میں آسانی اور کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھاتی رہے گی۔ وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ‘‘لکشدیپ ایک وکست بھارت کی تشکیل میں ایک مضبوط کردار ادا کرے گا’’۔

اس موقع پر لکشدیپ کے یوٹی کے ایڈمنسٹریٹرجناب  پرفل پٹیل بھی  دیگرافراد کے ساتھ موجود تھے۔

کوچی-لکشدیپ سب میرین (کے ایل آئی –ایس او ایف سی  )پروجیکٹ کا پس منظر

  • لکشدیپ جزائر کو ڈیجیٹل طور پر ایک اعلیٰ صلاحیت والے آبدوز کیبل کے ذریعے مین لینڈ کے ساتھ جوڑنے کی ضرورت کچھ عرصے سے محسوس کی جا رہی تھی۔ اس سے پہلے، جزائر کے ساتھ رابطے کا واحد ذریعہ سیٹلائٹ میڈیم کے ذریعے تھا، جس میں محدود بینڈوڈتھ کی گنجائش تھی اور وہ بڑھتی ہوئی بینڈوتھ کی طلب کو پورا کرنے کے قابل نہیں تھا۔
  • محکمہ مواصلات (ڈی اوٹی ) نے فوری کارروائی کی اور کوچی-لکشدیپ سب میرین اوایف سی  پروجیکٹ (کے ایل آئی  پروجیکٹ) کا تصور دیا۔ کے ایل آئی پروجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرلیا گیا ہے۔
  • کوچی-لکشدیپ جزائر سب میرین کیبل (کے ایل  آئی) پروجیکٹ میں مین لینڈ (کوچی) سے گیارہ لکشدیپ جزائر یعنی کاواراتی، اگاتی، امینی، کدمت، چیٹلیٹ، کلپینی، منیکوئے، اندروت، کلتن، بنگارم اور بترا  تک آبدوز کیبل کنیکٹیوٹی کو بڑھایا گیا ہے۔ .
  • اس پروجیکٹ کو یونیورسل سروسز اوبلیگیشن فنڈ (یو ایس اوایف )، محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔

بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل ) پروجیکٹ کو انجام دینے والی ایجنسی تھی اور یہ کام گلوبل اوپن ٹینڈرنگ کے عمل کے ذریعے میسرز این ای سی  کارپوریشن انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کو دیا گیا تھا۔ پروجیکٹ سے متعلق اہم سرگرمیوں میں میرین روٹ سروے، سب میرین کیبل بچھانے، سی ایل ایس اسٹیشنوں کی سول کنسٹرکشن، اینڈ ٹرمینلز کی تنصیب، جانچ اور کمیشننگ (ایس ایل ٹی ای ) شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HDKL.jpg

  • کے ایل آئی  پروجیکٹ کی جھلکیاں:
  • کل لنک فاصلہ: 1,868 کلومیٹر۔
  • پروجیکٹ کی کل لاگت: 1072 کروڑ روپے کے علاوہ ٹیکس۔

کے ایل آئی  پروجیکٹ کا فائدہ:

  • یہ پروجیکٹ ‘ڈیجیٹل انڈیا’ اور ‘نیشنل براڈ بینڈ مشن’ کے مقصد کو حاصل کرنے اور لکشدیپ جزائر میں حکومت ہند کے مختلف ای-گورننس پروجیکٹوں کو شروع کرنے میں اہم رول ادا کرے گا۔
  • ای گورننس، سیاحت، تعلیم، صحت، تجارت اور صنعتوں کو فروغ ملے گا۔ اس سے جزیرے میں لوگوں کے معیار زندگی کو مزید بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی اور ان علاقوں میں مجموعی سماجی اور اقتصادی ترقی کو تیز کیا جائے گا۔
  • لکشدیپ جزائر کی آبادی کو تیز رفتار وائر لائن براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی فراہم کی جائے گی۔
  • تیز رفتار براڈ بینڈ ایف ٹی ٹی ایچ  اور 5جی /4جی  موبائل نیٹ ورک کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔
  • اس پروجیکٹ کے تحت بنائی گئی بینڈوڈتھ تمام ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز (ٹی ایس پیز) کو لکشدیپ جزائر میں اپنی ٹیلی کام خدمات کو مضبوط کرنے کے لیے دستیاب ہوگی۔

*********

 (ش ح۔ا ک ۔ع آ)

U-3213



(Release ID: 1992788) Visitor Counter : 106