بجلی کی وزارت

اگلے 5 سالوں تک 35,000 کروڑ روپے کے کثیر جہتی بنیادی ڈھانچہ کے پروجیکٹوں میں مالی اعانت کے لیے آر ای سی لمیٹڈ نے ریل وکاس نگم لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

Posted On: 03 JAN 2024 12:41PM by PIB Delhi

آر ای سی لمیٹڈ نے ریل وکاس نگم لمیٹڈ(آر وی این ایل) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں تاکہ اگلے 5 سالوں میں آر وی این ایل کی طرف سے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کے لیے 35,000 کروڑ روپے تک کی مالی اعانت فراہم کی جا سکے۔ یہ پروجیکٹ ملٹی ماڈل لاجسٹک ہب پروجیکٹس، ریل انفراسٹرکچر پروجیکٹس، سڑک، بندرگاہ، اور میٹرو پروجیکٹس ہیں جہاں آر وی این ایل نے کام کیا ہے۔

اس مفاہمت نامہ پر آر ای سی کے ڈائریکٹر (فنانس)، جناب اجوئے چودھری اور آروی این کے ڈائریکٹر (آپریشنز) جناب راجیش پرساد نے ، جناب وی کے دیوانگن، سی ایم ڈی، آر ای سی ، جناب سنجیب کمار ڈائریکٹر (فنانس)، آر وی این ایل، محترمہ انوپم بان، ڈی پی ای، آر وی این ایل اور آر ای سی وآروی این ایل کے دیگر حکام کی کی موجودگی میں دستخط کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011BKY.jpg

آر ای سی لمیٹڈ، ایک مہارتن سی پی ایس ای جو 1969 میں بجلی کی وزارت کے تحت قائم کی گئی تھی، بجلی  کی بنیادی ڈھانچے کے شعبے کے لیے طویل مدتی قرضے اور دیگر مالیاتی مصنوعات فراہم کرتی ہے جس میں جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن، قابل تجدید توانائی اور نئی ٹیکنالوجی جیسے الیکٹرک وہیکلز، بیٹری اسٹوریج اور گرین ہائیڈروجن شامل ہیں۔ ابھی حال ہی میں اسٹیل اور ریفائنری جیسے مختلف دوسرے شعبوں میں آر ای سی نے سڑکوں اور ایکسپریس ویز، میٹرو ریل، ہوائی اڈے، آئی ٹی کمیونیکیشن، سماجی اور تجارتی انفراسٹرکچر (تعلیمی ادارے، ہسپتال)، بندرگاہوں اور الیکٹرو مکینیکل(ای اینڈ ایم) کے کاموں پر مشتمل نان پاور انفراسٹرکچر کے شعبے میں بھی تنوع پیدا کیا ہے۔ آر ای سی  ی لون بک 4,74,275 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

آروی این ایل، وزارت ریلوے کے تحت ایک ‘‘شیڈول  ‘اے’ نورتن’’ سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز، ہندوستانی ریلوے کی تقریباً 30 فیصد بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو پورا کرتا ہے اور اس نے پی پی پی ماڈل کے تحت بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے نفاذ کا بھی آغاز کیا ہے۔ اس نے سڑکوں، بندرگاہوں، آبپاشی اور میٹرو پراجیکٹس میں بھی قدم رکھا ہے، جن میں سے بہت سے ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ کسی نہ کسی طریقے سے آگے  بڑھانے والے /یا کسی نہ کسی طور ان سے ربط رکھتے ہیں۔

*****

 

ش ح ۔ ج ق۔ ج ا

U. No.3205



(Release ID: 1992659) Visitor Counter : 84