وزارت خزانہ
ٹیکس کے تخمینی سال 2024-2023 کے لیے 31.12.2023 تک 8.18 کروڑ سے زیادہ انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) فائل کیے گئے؛ سال در سال 9 فیصد کا اضافہ
محکمہ ا نکم ٹیکس نے ہدف شدہ ای-میل، ایس ایم ایس اور دیگر تخلیقی مہم کے ذریعہ 103.5 کروڑ سے زیادہ لوگوں سے رابطہ کیا
سال کے دوران ای فائلنگ ہیلپ ڈیسک ٹیم نے 31.12.2023 تک ٹیکس دہندگان کے تقریباً 27.37 لاکھ سوالات کو ہینڈل کیا
ڈیجیٹل ای-پے ٹیکس کی ادائیگی کے پلیٹ فارم ٹی آئی این 2.0 نے ٹیکس کی ای-ادائیگی کو صارف دوست بنایا اور ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کا ریئل ٹائم کریڈٹ فراہم کیا، جس سے آئی ٹی آر فائلنگ آسان اور تیز رفتار ہوئی
Posted On:
01 JAN 2024 6:33PM by PIB Delhi
محکمہ انکم ٹیکس نے انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) فائل کرنے میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں ٹیکس کے تخمینی سال 2024-2023 کے لیے 31.12.2023 تک 8.18 کروڑ آئی ٹی آر فائل کیے گئے، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے، جبکہ 31.12.2022 تک 7.51 کروڑ آئی ٹی آر فائل کیے گئے تھے۔ یہ ٹیکس کے تخمینی سال 23-2022 کے لیے بھرے گئے کل آئی ٹی آر سے 9 فیصد زیادہ ہے۔ اس مدت کے دوران داخل کی گئی آڈٹ رپورٹوں اور دیگر فارموں کی کل تعداد 1.60 کروڑ ہے، جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت میں 1.43 کروڑ آڈٹ رپورٹس اور فارم بھرے گئے تھے۔
یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی ایک بڑی تعداد نے اپنا سالانہ انفارمیشن اسٹیٹمنٹ (اے آئی ایس) اور ٹیکس دہندگان کی معلومات کا خلاصہ (ٹی آئی ایس) دیکھ کر اپنے مالیاتی لین دین کے ڈیٹا کا موازنہ کر کے مستعدی سے کام لیا۔ ٹیکس دہندگان کی طرف سے تعمیل کو مزید آسان بنانے کے لیے تمام آئی ٹی آر کے ڈیٹا کا کافی حصہ تنخواہ، سود، ڈیویڈنڈ، ذاتی معلومات، ٹیکس کی ادائیگی بشمول ٹی ڈی ایس سے متعلق معلومات کا ڈیٹا پہلے سے بھرا ہوا تھا۔ اس سہولت کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں آئی ٹی آر آسانی کے ساتھ اور تیزی سے بھرے گئے۔
اس کے علاوہ، اس مالی سال 2024-2023 کے دوران، ایک ڈیجیٹل ای-پے ٹیکس ادائیگی کا پلیٹ فارم – ٹی آئی این 2.0 کو ای-فائلنگ پورٹل پر اولٹاس ادائیگی کے نظام کی جگہ مکمل طور پر فعال بنایا گیا تھا۔ اس نے انٹرنیٹ بینکنگ، این ای ایف ٹی/آر ٹی جی ایس، او ٹی سی، ڈیبٹ کارڈ، ادائیگی کے گیٹ وے اور یو پی آئی جیسے ٹیکسوں کی ای-ادائیگی کے لیے صارف دوست اختیارات کو فعال کیا۔ ٹی آئی این 2.0 پلیٹ فارم نے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کا حقیقی وقت میں کریڈٹ فعال کیا ہے جس نے آئی ٹی آر فائلنگ کو آسان اور تیز تر بنا دیا ہے۔
ٹیکس دہندگان کو جلد از جلد اپنے آئی ٹی آر اور فارم داخل کرنے کی ترغیب دینے کے لیے، 103.5 کروڑ سے زیادہ صارفین سے ای میل، ایس ایم ایس اور دیگر تخلیقی مہموں کے ذریعے رابطہ کیا گیا۔ اس طرح کی ٹھوس کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے جس میں ٹیکس کے تخمینی سال 2024-2023 کے لیے 31.12.2023 تک کے لیے 9 فیصد زیادہ آئی ٹی آر بھرے گئے گئے۔ سال کے دوران ای فائلنگ ہیلپ ڈیسک ٹیم نے 31.12.2023 تک ٹیکس دہندگان کے تقریباً 27.37 لاکھ سوالات کو ہینڈل کیا، جس سے ٹیکس دہندگان کی بھرپور مدد کی گئی۔ ہیلپ ڈیسک سے ٹیکس دہندگان کو ان باؤنڈ کالز، آؤٹ باؤنڈ کالز، لائیو چیٹس، ویب ایکس اور کو براؤزنگ سیشنز کے ذریعے مدد فراہم کی گئی۔ ہیلپ ڈیسک ٹیم نے آن لائن رسپانس مینجمنٹ (او آر ایم) کے ذریعے محکمہ کے ایکس (ٹوئٹر) ہینڈل پر موصول ہونے والے سوالات کے حل کے لیے بھی تعاون کیا، ٹیکس دہندگان/اسٹیک ہولڈرز تک فعال طور پر پہنچ کر اور مختلف مسائل کے لیے قریب قریب حقیقی وقت کی بنیاد پر ان کی مدد کی۔
آئی ٹی ڈپارٹمنٹ ٹیکس دہندگان سے مزید درخواست کرتا ہے کہ آئی ٹی آر فائل کرنے کے 30 دنوں کے اندر کسی بھی نتائج سے بچنے کے لیے وہ اپنے غیر تصدیق شدہ آئی ٹی آر کی تصدیق کریں، اگر کوئی ہے تو۔
*****
ش ح – ق ت
U: 3161
(Release ID: 1992233)
Visitor Counter : 133