کانکنی کی وزارت

معدنی پیداوار میں اکتوبر 2023 میں، مجموعی طور پر 13 فیصد کا اضافہ ہوا


دس اہم معدنیات مثبت شرح نمو کی نشاندہی کرتی ہیں

پیداوار میں 67 فیصد اضافے کے ساتھ، خام لوہے کی قدر میں 3518 کروڑ روپے سے اضافہ ہو کر یہ 8411 کروڑ روپے ہو گئی ہے

Posted On: 01 JAN 2024 5:30PM by PIB Delhi

ماہ اکتوبر، 2023 (بنیاد:12- 2011=100) کے لیے، کان کنی اور کان کنی کے شعبے کی معدنی پیداوار کا اشاریہ 127.4 کی سطح پر ہے، جو کہ  اکتوبر 2022 کے مہینے کی سطح کے مقابلے میں، 13.1 فیصد زیادہ ہے۔ ہندوستان کی  کان کنی کی بیورو (آئی بی ایم) کے عارضی شماریات کے مطابق، اپریل-اکتوبر24- 2023 کی مدت  کے لیے ، پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں، مجموعی شرح نمو 9.4 فیصد ہے۔

اکتوبر 2023 میں اہم معدنیات کی پیداوار کی سطح یہ تھی: کوئلہ 786 لاکھ، لگنائٹ 35 لاکھ، پیٹرولیم (خام) 25 لاکھ، خام لوہا 243 لاکھ، چونا پتھر 362 لاکھ ٹن،  ہر ایک ،قدرتی گیس (استعمال شدہ) 3110 ملین کیو بک میٹر، باکسائٹ 1794 ہزار، کرومائیٹ 101 ہزار،تانبہ 9 ہزار، سیسہ 32 ہزار، مینگنیز ابرق  223 ہزار، زنک کانک 143 ہزار، فاسفورائٹ 94 ہزار اور میگنیسائٹ 10 ہزار ٹن، ہر ایک،  اور سونا 116 کلو گرام۔

اکتوبر 2022 کے مقابلے میں اکتوبر 2023 کے دوران مثبت  شرح نمو دکھانے والی اہم معدنیات میں شامل ہیں: لوہا (66.8 فیصد)، مینگنیج اور (33.1 فیصد)، سونا (19.6 فیصد)، کوئلہ (18.5 فیصد)، چونا پتھر (14 فیصد)، زنک  (10 فیصد)، قدرتی گیس (یو) (9.9 فیصد)، میگنیسائٹ (6.7 فیصد)، سیسہ  (4.7 فیصد) اور پیٹرولیم (خام) (1.3 فیصد)  جبکہ دیگر اہم معدنیات جو منفی شرح نمو ظاہر کرتی ہیں ان میں شامل ہیں: لگنائٹ (منفی 0.8 فیصد) ، تانبہ( منفی4.6 فیصد)، باکسائٹ ( منفی13.3 فیصد)، کرومائیٹ (منفی24.2 فیصد)، اور فاسفورائٹ (منفی38.6 فیصد)۔

*****

U.No.3159

(ش ح –ا ع  - ر ا) 



(Release ID: 1992183) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Kannada