کوئلے کی وزارت
کوئلے کے شعبے نے نومبر 2023 میں آٹھ بنیادی صنعتوں میں 10.9 فیصدنمو حاصل کی
اپریل سے نومبر کے دوران مجموعی نمو 12.8 فیصد تک پہنچ گئی
Posted On:
01 JAN 2024 12:41PM by PIB Delhi
وزارت تجارت اور صنعت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، نومبر 2023 کے مہینے کے دوران، کوئلے کی صنعت کے اشاریہ نے آٹھ بنیادی صنعتوں میں 10.9 فیصد (عبوری) اضافہ حاصل کیا ہے۔ کول سیکٹر نے نومبر میں 185.7 پوائنٹس حاصل کیے جو پچھلے سال اسی مدت کے دوران 167.5 پوائنٹس تھے۔اپریل تا نومبر24-2023 کے دوران کوئلے کے شعبے کے مجموعی انڈیکس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.8 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ آٹھ بنیادی صنعتوں کے مشترکہ انڈیکس میں نومبر 2023 میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.8 فیصد (عبوری)کا اضافہ ہوا ہے۔
آئی سی آئی آٹھ بنیادی صنعتوں سیمنٹ، کوئلہ، خام تیل، بجلی، کھاد، قدرتی گیس، ریفائنری مصنوعات اور اسٹیل کی مشترکہ اور انفرادی پیداواری کارکردگی کی پیمائش کرتا ہےکوئلے کی صنعت کے اشاریہ میں اضافہ بنیادی طور پر نومبر 2023 کے مہینے کے دوران کوئلے کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافے کی وجہ سے ہے، جو 84.52 ملین ٹن (ایم ٹی) تک پہنچ گیا، جو پچھلے سال کے اسی مہینے کے 76.16 ایم ٹی کو پیچھے چھوڑ گیا، جو کہ 10.97 فیصدکے ایک غیر معمولی اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔
کوئلہ کی وزارت نے مختلف اسٹریٹجک اقدامات کے ذریعے اس ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان میں تجارتی کوئلے کی کان کنی کے لیے نیلامی پر مبنی نظام کے ذریعے گھریلو پیداوار میں اضافہ، کوئلے کی گھریلو پیداوار کو بڑھانے کے لیے مائن ڈیولپر کم آپریٹرز (ایم ڈی او) کو شامل کرنا اور کوئلے کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے ریونیو شیئرنگ ماڈل پر بند شدہ کانوں کو دوبارہ کھولنا شامل ہے۔
کوئلے کے شعبے کی قابل ذکر ترقی اور آٹھ بنیادی صنعتوں کی مجموعی ترقی میں اس کا تعاون وزارت کوئلہ کی طرف سے شروع کیے گئے مسلسل اقدامات کا ثبوت ہے۔ یہ کوششیں ’’آتم نر بھر بھارت‘‘ کے وژن سے ہم آہنگ ہیں اور خود کفالت اور توانائی تحفظ کے تناظر میں ملک کی ترقی میں حصہ ڈالتی ہیں۔
***********
ش ح ۔ ج ق - م ش
U. No.3141
(Release ID: 1992048)
Visitor Counter : 116