عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ادھم پور ”وکست بھارت سنکلپ یاترا“ اسکیموں میں 100 فیصد سیرابی حاصل کرنے کے قریب ہے


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ضلع ادھم پور کے ترقیاتی کاموں اور اہم منصوبوں کا جائزہ لیا

Posted On: 31 DEC 2023 7:24PM by PIB Delhi

 

تمام ”وکست بھارت سنکلپ یاترا“ اسکیموں کے ساتھ ساتھ حکومت ہند کی تمام فلیگ شپ اسکیمیں ضلع ادھم پور میں 100 فیصد سیرابی حاصل کرنے کے قریب ہیں۔

یہ بات آج ادھم پور میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ضلع انتظامیہ کے افسران اور یو ای ای ڈی کے دیگر سینیئر افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کے بعد کہی۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے پی ایم جی ایس وائی، پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی)، آر ڈی ڈی اور شہری محکمہ کے تحت پروجیکٹوں کا بھی مختصر جائزہ لیا۔

 

 

مرکزی وزیر نے پی ایم جی ایس وائی سڑک رابطہ اور اخراجات اور ایریا ڈیولپمنٹ پلان کے تحت کاموں کی تکمیل میں ان کی اعلیٰ کارکردگی کے لیے ضلع میں پی ایم جی ایس وائی اور آر ڈی ڈی محکمہ کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

انہوں نے بی ڈی سی، ڈی ڈی سی، ایم سی ادھم پور کے سابق کونسلروں، پی آر آئی اور ممتاز شہریوں سے بھی بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران مختلف مسائل اور مطالبات پیش کیے گئے، جس پر مرکزی وزیر نے ضلع کے متعلقہ افسران کو جلد از جلد حل اور ازالے کے لیے ہدایات جاری کیں۔

 

 

اس کے بعد وزیر موصوف نے دیویکا گھاٹ کا بھی دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) اور میونسپل کونسل ادھم پور کے افسران کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے خصوصی فیڈر کو یقینی بنانے کے علاوہ گھاٹ علاقے کی صفائی اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

 

 

چیف انجینئر یو ای ای ڈی نے وزیر موصوف کو آگاہ کیا کہ ڈریجنگ اور اس سے متعلقہ کاموں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جامع منصوبہ کو امرت 2.0 کے تحت آئی اینڈ ایف سی محکمہ کے ذریعے احاطہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور آئی اینڈ ایف سی کو مشورہ دیا کہ وہ منصوبے کی جلد منظوری کے لیے متعلقہ حلقوں کے ساتھ اس معاملے کی مزید پیروی کریں۔

 

 

ضلع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ایک علیحدہ میٹنگ میں انہوں نے پی ایم جی ایس وائی، پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی)/نابارڈ، آر ڈی ڈی، اربن لوکل باڈیز کے ساتھ ساتھ ضلع میں وکست بھارت سنکلپ یاترا پروگرام کے ذریعے چلائے جانے والے اہم منصوبوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس کے دوران ضلع کے متعلقہ افسران نے وزیر کو مختلف سڑکوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 3134


(Release ID: 1992005) Visitor Counter : 80