امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت داخلہ نے ’تحریکِ حریت، جموں و کشمیر (ٹی ای ایچ)‘ کو ایک ’غیر قانونی تنظیم‘ قرار دیا


دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کی عدم برداشت کی پالیسی کے تحت، بھارت مخالف سرگرمیوں ملوث پائے جانے والے کسی بھی فرد یا تنظیم کو فوری  طور پر ناکام کر دیا جائے گا

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ تنظیم جموں و کشمیر کو بھارت سے الگ کرنے اور اسلامی حکومت قائم کرنے کے لیے ممنوعہ سرگرمیوں میں شامل ہے

اس تنظیم کو بھارت مخالف پروپیگنڈا پھیلانے اور جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندگی کو فروغ دینے کے لیے دہشت گردانہ  سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے پایا گیا

Posted On: 31 DEC 2023 1:46PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) 1967 کے سیکشن 3 (1) کے تحت ’تحریکِ حریت ، جموں و کشمیر (ٹی ای ایچ)‘  کو ایک ’غیر قانونی تنظیم‘  قراردیا ہے۔

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’یہ تنظیم جموں و کشمیر کو بھارت سے علیحدہ کرنے اور اسلامی حکومت قائم کرنے کی‘‘ ممنوعہ سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی۔ اس گروپ کو بھارت مخالف پروپیگنڈا پھیلانے اور جموں وکشمیر میں علیحدگی پسندی کو فروغ دینے کے لیے دہشت گردانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے پایا گیا۔‘‘

وزیر داخلہ نے کہا، ’’دہشت گردی کے خلاف وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی عدم برداشت کی پالیسی کے تحت، بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے کسی بھی شخص یا تنظیم کو فوری طور پر ناکام کیا جائے گا‘‘۔

تحریکِ حریت، جموں و کشمیر (ٹی ای ایچ) کا مقصد جموں وکشمیر کو بھارت سے علیحدہ کرنا  اور جموں وکشمیر میں اسلامی حکومت قائم کرنا ہے۔ یہ تنظیم جموں وکشمیر میں دہشت گردی کو ہوا دینے اور علیحدگی پسندی کو فروغ دینے کے لیے بھارت مخالف پروپیگنڈا پھیلانے میں ملوث رہی ہے، جو کہ بھارت کی خودمختاری، سلامتی اور یکجہتی کے لیے ضرر رساں ہے۔ اس تنظیم پر غیر قانونی سرگرمیوں (روک تھام) ایک، آرمز ایکٹ، آر پی سی اور آئی پی سی، وغیرہ کی مختلف سیکشنوں کے تحت متعدد مجرمانہ کیس درج کیے جا چکے ہیں۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:3127


(Release ID: 1991942) Visitor Counter : 108