وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ایودھیا دھام میں مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا
ٹرمینل کی عمارت کا اگلا حصہ شری رام مندر کے فن تعمیر کو ظاہر کرتا ہے
Posted On:
30 DEC 2023 4:50PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نو تعمیر شدہ ایودھیا ہوائی اڈے کا افتتاح کیا۔ ہوائی اڈے کا نام مہارشی والمیکی انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھا گیا ہے۔
بعدازاں ، ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایودھیا ہوائی اڈے کا نام مہارشی والمیکی کے نام پر رکھنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہارشی والمیکی کی رامائن علم کی راہ ہے جو ہمیں شری رام سے جوڑتی ہے۔ جدید ہندوستان میں مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہمیں ایودھیا دھام اور عظیم الشان نئے رام مندر سے جوڑ ے گا۔ پہلے مرحلے میں ہوائی اڈہ سالانہ 10 لاکھ مسافروں کو سنبھال سکتا ہے اور دوسرے مرحلے کے بعد مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈہ سالانہ 60 لاکھ مسافروں کا بندوبست کرے گا۔
جدید ترین ہوائی اڈے کا پہلا مرحلہ 1450 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ ہوائی اڈے کی ٹرمینل عمارت کا رقبہ 6500 مربع میٹر ہوگا، جو سالانہ تقریباً 10 لاکھ مسافروں کی خدمت کے لیے لیس ہوگا۔ ٹرمینل بلڈنگ کا اگلا حصہ ایودھیا میں شری رام مندر کے فن تعمیر کو ظاہر کرتا ہے۔ ٹرمینل بلڈنگ کے اندرونی حصوں کو مقامی آرٹ، پینٹنگ اور دیواروں سے سجایا گیا ہے جس میں بھگوان شری رام کی زندگی کی عکاسی کی گئی ہے۔ ایودھیا ہوائی اڈے کی ٹرمینل عمارت 5 اسٹار درجہ بندی کو پورا کرنے کے لیےانسولیٹڈ روفنگ سسٹم، ایل ای ڈی لائٹنگ، بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کا نظام، فوارے کے ساتھ زمین کی تزئین، پانی کی صفائی کا پلانٹ، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، سولر پاور پلانٹ اور اس طرح کی بہت سی دیگر خصوصیات سمیت مختلف پائیداری خصوصیات سے بھی لیس ہے ۔ ہوائی اڈہ خطے میں رابطوں کو بہتر بنائے گا، جس سے سیاحت، کاروباری سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
3115
(Release ID: 1991779)
Visitor Counter : 119
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam