مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
پی ایم سوانیدھی نے ملک بھر میں 57 لاکھ سے زیادہ اسٹریٹ وینڈروں کو فائدہ پہنچایا: مرکزی وزیر ہردیپ ایس پوری
پی ایم سواندھی کے 45 فیصد مستفید خواتین ہیں، 72 فیصد پسماندہ طبقے کے افراد ہیں: ہردیپ ایس پوری
مرکزی وزیر ہردیپ ایس پوری نے آج دہلی میں ہندوستان کے پہلے ’زیرو ویسٹ اسٹریٹ فوڈ فیسٹیول‘ کا افتتاح کیا
وزیر موصوف نے کھانے کی حفاظت اور حفظان صحت سے متعلق 1.50 لاکھ اسٹریٹ وینڈروں کو تربیت دینے کے لیے این اے ایس وی آئی کی تعریف کی
Posted On:
29 DEC 2023 7:27PM by PIB Delhi
28 ریاستوں کے اسٹریٹ فوڈ فروشوں کی متحرک کمیونٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے، ہاؤسنگ اور شہری امور اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج یہاں نیشنل اسٹریٹ فوڈ فیسٹیول 2023 کا افتتاح کیا۔ یہ اسٹریٹ فوڈ فیسٹیول جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں 29 دسمبر سے 31 دسمبر 2023 تک نیشنل ایسوسی ایشن آف اسٹریٹ وینڈرز آف انڈیا (این اے وی ایس آئی) کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے اسٹریٹ وینڈروں کو با اختیار بنانے میں وزیر اعظم اسٹریٹ وینڈر آتم نربھر ندھی (پی ایم سوانیدھی) اسکیم کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ عالمی وبا کے دوران شروع کی گئی پی ایم-سوانیدھی اسکیم بہت سے لوگوں کے لیے امید کی کرن بن گئی ہے۔ پچھلے دو سالوں میں، اس کے ذریعہ کافی قرضے تقسیم کیے گئے ہیں، ڈیجیٹل لین دین میں سہولت فراہم کی گئی ہے، اور یہاں تک کہ کھانے کی ترسیل کے پلیٹ فارموں کے لیے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔ اس نے نہ صرف مالی مدد فراہم کی ہے بلکہ ہمارے اسٹریٹ وینڈروں کے لیے مارکیٹ کی رسائی کو بھی بڑھایا ہے۔
اسکیم کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے بتایا کہ اس اسکیم سے 57.83 لاکھ اسٹریٹ وینڈروں کو فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت 80.77 لاکھ قرضوں کی منظوری دی گئی ہے اور 10,058 کروڑ روپے کے 76.22 لاکھ قرضے تقسیم کیے گئے ہیں۔ مزید انہوں نے کہا کہ خواتین اسٹریٹ وینڈروں کا فیصد، جنہوں نے اسکیم کے تحت قرض حاصل کیا ہے، تمام تقسیم کیے گئے قرضوں کا تقریباً 45 فیصد (25.78 لاکھ) ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایم سوانیدھی کے تقریباً 72 فیصد مستفیدین پسماندہ طبقات سے ہیں۔
ہندوستان میں پہلے ’زیرو ویسٹ اسٹریٹ فوڈ فیسٹیول‘ کے طور پر ہندوستان کی سوچھتا تحریک کے ساتھ ہم آہنگی کے مطابق اس پروگرام کا تصور کرنے کے لیے جناب پوری نے این اے ایس وی آئی کو مبارک باد دی۔
وزیر موصوف نے کھانے کی حفاظت اور حفظان صحت سے متعلق 1,50,000 اسٹریٹ وینڈروں کو تربیت فراہم کرنے کے لیے این اے ایس وی آئی کی تعریف کی۔ انہوں نے دو علاقائی اسٹریٹ فوڈ وینڈر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (ایس وی ٹی آئی) کے قیام کا بھی ذکر کیا جو این اے ایس وی آئی کے ذریعہ 2024 میں دہلی اور پٹنہ میں شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارے نہ صرف کھانا پکانے کی مہارت کی تربیت فراہم کریں گے بلکہ کھانے کی حفاظت اور حفظان صحت کو بھی ترجیح دیں گے۔
************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 3104
(Release ID: 1991629)
Visitor Counter : 107