کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند ملک کو عالمی میٹنگز کانفرنسز ترغیبات اور نمائشوں(ایم آئی سی ای) منزل  کے طورپر  فروغ دے رہی ہے، تاکہ ہندوستان کے ایم ایس ایم ای کے سیکٹر روایتی دستکاری، دستکاری کی پیشکش، بنکروں اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو نمایاں کیا جاسکے: مرکزی وزیر تجارت اور صنعت جناب پیوش گوئل کا بیان


جناب گوئل نے آنے والے مہینوں کے لیےبڑی تقریبات آتم نربھر بھارت اتسو، اِنڈس فوڈ، بھارت موبلٹی گلوبل ایکسپو2024 اور بھارت ٹیکس کی نقاب کشائی کی

Posted On: 29 DEC 2023 1:31PM by PIB Delhi

کامرس و صنعت اور صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں حکومت، ہندوستان کو ایک عالمی(ایم آئی سی ای)میٹنگز، ترغیبات، کانفرنسوں اور نمائشوں کے طور پر ترقی دے رہی ہے۔ہندوستان کی بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کے صنت(ایم ایس ایم ای) سیکٹر، روایتی دستکاری، دستکاری کی پیشکش، بنکروں اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کو نمایاں کرنے کی منزل کے طورپر فروغ دے رہی ہے۔ کل نئی دہلی میں میڈیا  کے افرادسے بات چیت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان کی عالمی چھاپ پر زور دینے اور دنیا کے ساتھ اس کی اقتصادی  وابستگی کو تقویت دینے کے لیے بساط بدلنے والے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جناب گوئل نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں ایک عالمی اقتصادی پاور ہاؤس کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو بلند کرنے کے لیے میگا ایونٹس کا ایک سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ میگا ایونٹس کی منصوبہ بند لائن اَپ ’آتم نر بھر بھارت اتسو‘ کے ساتھ شروع ہوتی ہے جو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں3جنوری سے 10 جنوری2024تک منعقد ہوگی۔ اس تقریب کا مقصد بھرپور پیشکش کو نمایاںکرنا ہے،جس میں کاریگروں، بنکروں، کھادی، قبائلی دستکاریوں، ایم ایس ایم ای اور کاٹیج صنعتوں کی مصنوعات شامل ہیں، جو پروڈیوسروں اور صارفین کے درمیان براہ راست انٹرفیس کی پیشکش کرتی ہیں۔

اس کے بعد’انڈس فوڈ‘ نمائش 8 سے 10 جنوری2024 تک انڈیا ایکسپوزیشن مارٹ، گریٹر نوئیڈا میں منعقد کی جائے گی۔ اس نمائش میں تقریباً 120 ممالک کے 1100 سے زیادہ نمائش کنندگان شامل ہوں گے اور توقع ہے کہ اس تقریب میں2500 غیر ملکی خریداروں کو راغب کیا جاسکے گا۔ یہ نمائش ویلیو ایڈڈ زرعی مصنوعات کو فروغ دینے پر مرکوز ہے، جس کا مقصد کسانوں کی آمدنی کو بڑھانا اور ڈبہ بند خوراک کے شعبے میں مزید روزگار پیدا کرنا ہے۔

آگے بڑھتے ہوئے’بھارت موبیلیٹی گلوبل ایکسپو 2024‘کایکم فروری سے 3 فروری 2024 تک بھارت منڈپم، نئی دہلی میں مرکزی مرحلہ شروع ہوگا۔ 10 لاکھ مربع فٹ پر محیط اس وسیع موبلٹی نمائش میں آٹوموبائل اور موبلٹی سیکٹر  کے تمام شراکت دار شرکت کریں گے، جس میں ان کی طاقت اور اختراعات کو نمایاں کیاجائے گا۔یہ ایکسپو اگلی نسل کے ماحول دوست مصنوعات، تعمیراتی سازوسامان اور نقل و حرکت کے مختلف حل جیسے شعبوں کو اجاگر کرسکے گا۔

اس کے بعد’بھارت ٹیکس‘26فروری سے 29 فروری 2024‘ تک بھارت منڈپم اور یشوبھومی، نئی دہلی میں تقریباً 20 لاکھ مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ زبردست نمائش دنیا کے سب سے بڑے ٹیکسٹائل ایونٹس میں سے ایک ہو گی، جس میں فارم سے لے کر فیشن تک ٹیکسٹائل کی قدرومنزلت کے سلسلے کو نمایاں کیا جائے گا۔ 3500+نمائش کنندگان، 3000+بیرون ملک خریداروں اور 40 سے زیادہ ممالک کی شرکت کے ساتھ، بھارت ٹیکس کا مقصد عالمی سامعین کے سامنے ہندوستان کی ٹیکسٹائل کی صلاحیت اور اختراع کونمایاں کرنا ہے۔

جناب پیوش گوئل نے ان نمائشوں کے پیمانے، سائز اور خواہش پر زور دیا اور اس کی عالمی وابستگی میں ہندوستان کے یادگار انقلاب کو اجاگر کیا۔ انہوں نے دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ کاروبار اور مارکیٹ کی شمولیت کو فروغ دینے کے ارادے پر بھی روشنی ڈالی، جس سے ہندوستان کی عالمی رسائی کی حکمت عملی میں ایک اہم تبدیلی آئی ہے۔

************

ش ح۔ح ا۔ن ع

U. No.3084


(Release ID: 1991499) Visitor Counter : 89