مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ سینٹر (ٹی ای سی) کی رضاکارانہ سرٹیفکیشن اسکیم کے تحت سرٹیفکیٹ آف اپروول (سی او اے) اور ٹیکنالوجی اپروول کے آن لائن ماڈیولز کا آغاز
ماڈیولز کا مقصد کاروبار کرنے کی آسانی کو بڑھانا اور آتم نربھر بھارت کو فروغ دینا ہے
Posted On:
29 DEC 2023 1:26PM by PIB Delhi
جناب اے کے ساہو، ممبر (ایس)، ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمیشن (ڈی سی سی) نے، ٹیلی کمیونیکیشن محکمہ (ڈی او ٹی) کی تکنیکی شاخ، ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ سینٹر (ٹی ای سی) کی رضاکارانہ سرٹیفیکیشن اسکیم کے تحت سرٹیفکیٹ آف اپروول (سی او اے) اور ٹیکنالوجی اپروول کے آن لائن ماڈیولز کی شروعات کی۔ سی ڈی او ٹی کے ذریعہ تیار کردہ، ماڈیولز کا مقصد کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانا اور آتم نربھر بھارت کو فروغ دینا ہے۔
ٹائپ /انٹرفیس اپروول کے لیے آن لائن ماڈیولز پہلے ہی یعنی 07.07.2023 کو، سکریٹری (ٹی)، چیئرمین ڈی سی سی کے ذریعہ ان کے اجراء کے بعد آپریشنل ہوچکے تھے۔
یہ لانچ ٹیسٹنگ اور سرٹیفیکیشن کے عمل کو ہموار کرنے کی طرف ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے، ٹیلی کام اور متعلقہ آئی سی ٹی سیکٹر میں اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کے لیے ایک حوصلہ افزا ماحولیاتی نظام کو فروغ دیتا ہے۔ اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز اپنی مصنوعات کی بہتر ساکھ کے لیے ٹیلی کام سیکٹر سے متعلق اپنی مصنوعات کے لیے یہ سرٹیفکیٹ لے کر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
نتیجے کے طور پر، اب رضاکارانہ جانچ اور سرٹیفیکیشن کے تحت تمام قسم کے سرٹیفکیٹ، جس میں ٹائپ اپروول سرٹیفکیٹ، انٹرفیس اپروول سرٹیفکیٹ، سرٹیفکیٹ آف اپروول (سی او اے) اور ٹیکنالوجی اپروول سرٹیفکیٹ شامل ہیں، کے لیے آن لائن ماڈیول کے ذریعے بغیر کسی رکاوٹ کے اپلائی کیا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م م ۔م ر
(U: 3085)
(Release ID: 1991492)
Visitor Counter : 89