سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

بارہویں دیویا کلا میلہ ۔2023 کا آج گجرات کے سورت میں افتتاح ہوگا

Posted On: 29 DEC 2023 11:56AM by PIB Delhi

معذوری سے متاثرہ افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ(دیویانگ جن) ،ایم او ایس جے اینڈ ای حکومت ہند،(ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)کے تحت ایک اعلی کارپوریشن ،نیشنل دیویانگ جن فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ڈی  ایف ڈی سی )،ای پی ڈبلیو ڈی ایک منفرد تقریب ‘دیوّیہ کلا میلہ’کا اہتمام کررہی ہے۔29 دسمبر 2023 سے 7 جنوری 2024 تک گجرات کے شہر سورت میں منعقد ہونے والی اس منفرد تقریب میں ملک بھر کے دیویانگ جن  کاروباریوں/صنعت کاروں / کاریگروں اوردستکاروں کی مصنوعات اور دستکاری کی نمائش  کی جائے گی۔اس نمائش میں  آنے والے لوگ،جموں و کشمیر، شمال مشرقی ریاستوں سمیت ملک کے مختلف حصوں کی درخشاں اورمتحرک مصنوعات کے طور پر ایک دلکش تجربہ حاصل کریں گے۔اس میں دستکاری، ہینڈلوم،ہتھ کرگھا،بنائی  کڑھائی کے کام اور ڈبہ بند خوراک وغیرہ کی ایک ساتھ نمائش کی جائے گی۔

یہ میلہ ، پی ڈبلیو ڈی /دیویانگ جن افراد کواقتصادی طور پر بااختیار بنانے کی  ایک منفرد پہل ہے۔ دیویا کلا میلہ،دیویانگ جن کی مصنوعات اور مہارتوں(پی ڈبلیو ڈی) کی مارکیٹنگ اور نمائش کے لیے ایک زیادہ بڑا پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔دیویا کلا میلہ،سورت 2022 سے شروع ہونے والےسلسلے کا 12 واں میلہ ہے (i) دہلی، 2-6 دسمبر 2022، (ii) ممبئی، 16 سے 25 فروری 2023، (iii) بھوپال، 12 سے 21 مارچ 2023، (iv) ) گوہاٹی، 11 تا 17 مئی 2023 (v) اندور، 17 تا 23 جون 2023 (vi) جے پور، 29 جون تا 5 جولائی 2023 (vii) وارانسی، 15 تا 24 ستمبر 2023 (viii) سکندرآباد ،حیدرآباد،6 سے15 اکتوبر 2023 (ix) بنگلورو، کرناٹک 27 اکتوبر تا 5 نومبر 2023 (x) چنئی، تمل ناڈو17 تا 26 نومبر 2023، (xi) پٹنہ (بہار) 8 تا 17 دسمبر 2023۔

تقریباً 20 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے لگ بھگ  100 دیویانگ کاریگر/ فنکار اور صنعت کارنیز کاروباری  افراد اپنی مصنوعات اور ہنر مندیوں کی نمائش کریں گے۔مندرجہ ذیل وسیع زمرے کی  مصنوعات  اس نمائش میں پیش کی جائیں گی : جن میں  گھر کی سجاوٹ اور طرز زندگی،کپڑے،ملبوسات، لکھنے پڑھنے کا سامان  کاغذ قلم وغیرہ  اور ماحولیات کے لئے ساز گار مصنوعات، ڈبہ بند خوراک اور نامیاتی مصنوعات، کھلونے اور تحائف، ذاتی لوازمات - زیورات، کلچ بیگس وغیرہ  شامل ہیں۔ یہ سب کے لیے‘ووکل فار لوکل ’پر عمل کرنے کا ایک موقع ہوگا اور دیویانگ کاریگروں کے ذریعہ اپنے اضافی عزم کے ساتھ تیار کردہ مصنوعات دیکھی/ خریدی جا سکتی ہیں۔

10 روزہ ‘دیوّیا کلا میلہ’،سورت، صبح 11.00 بجے سے رات 9.00 بجے تک عوام کے لیے کھلا رہے گااور اس میلے میں دیویانگ فنکاروں اور معروف پیشہ ور افراد کی  کارکردگیوں سمیت سلسلے وار ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی ۔اس کے علاوہ اس میلے میں شائقین زائرین ملک کے مختلف علاقوں کے اپنے پسندیدہ کھانوں سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ، حکومت ہند 29 دسمبر 2023 کو شام 4.00 بجے اس تقریب کا افتتاح کریں گے۔اس موقع پر دیگر معززین بھی شرکت کریں گے۔

محکمہ کے پاس  اپنےتصور کو فروغ دینے کے لیے شاندار منصوبے ہیں، جن  کے ایک حصے کے طور پر ملک بھر میں‘دیوّیا کلا میلہ’ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔سال  2024-2023کے دوران دیگر شہروں میں بھی اس  منفردتقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

*************

ش ح۔ع م۔م ش

(U-3082)



(Release ID: 1991454) Visitor Counter : 78