صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے وجےواڑہ، آندھرا پردیش میں 2 کریٹیکل کیئر بلاکس، بی ایس ایل- 3 لیباریٹری کا سنگ بنیاد رکھا


آندھرا پردیش کے مختلف اضلاع میں 7 آئی پی ایچ ایل لیبارٹریوں کا افتتاح کیا

یہ ہماری حکومت کی ذمہ داری اور عزم ہے کہ وہ لوگوں کو صحت کی دیکھ بھال کا معیاری ڈھانچہ اور خدمات فراہم کرے کیونکہ صرف ایک صحت مند ملک ہی ترقی یافتہ ملک بننے کی خواہش کر سکتا ہے: ڈاکٹر منڈاویہ

‘‘مرکزی حکومت نہ صرف ملک میں صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈکرکے اور توسیع دے کر صحت سے متعلق ایک جامع نقطہ نظر پر عمل پیرا ہے بلکہ طب سے جڑے پیشہ ور افراد کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے مزید میڈیکل اور نرسنگ کالج بھی بنا رہی ہے’’

Posted On: 29 DEC 2023 11:12AM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج آندھرا پردیش کے وجے واڑہ میں 2 کریٹیکل کیئر بلاکس اور ایک بی ایس ایل- 3 لیبارٹری کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے ریاست کے مختلف اضلاع میں قائم کی جانے والی 7 باہم مربوط عوامی صحت (انٹیگریٹڈ پبلک ہیلتھ) لیبارٹریوں کا بھی افتتاح کیا۔ آندھرا پردیش حکومت کی وزیر صحت محترمہ وداڈالا رجنی بھی موجود تھیں۔

یہ نئی سہولیات آندھرا پردیش کے صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیں گی اور صحت کی کسی بھی ہنگامی صورتحال کے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کریں گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NRVO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003X7T1.jpg

 

تقریب میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ بی ایس ایل لیبارٹری، سات  عوامی صحت کی باہم مربوط لیبارٹریز اور دو خصوصی نگہداشت (کریٹیکل کیئر) بلاکس، جو ایک بار فعال ہو جائیں گے، آندھرا پردیش کے لوگوں کو معیاری طبی خدمات فراہم کرنے میں اہم رول ادا کریں گے۔ فائدہ اٹھانے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے، انہوں نے کہا، ‘‘یہ ہماری حکومت کی ذمہ داری اور عزم ہے کہ وہ لوگوں کو صحت کی دیکھ بھال کا معیاری ڈھانچہ اور خدمات فراہم کرے کیونکہ صرف ایک صحت مند ملک ہی ترقی یافتہ ملک بننے کی خواہش کر سکتا ہے۔’’

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004XANU.jpg

 

مرکزی وزیر صحت نے مزید کہا کہ یہ نئی سہولیات طبی خدمات کے حصول میں آسانی کو بڑھانے میں مدد کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘مرکزی حکومت نہ صرف ملک میں صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈکرکے اور توسیع دے کر صحت کے لیے ایک جامع نقطہ نظر پر عمل پیرا ہے بلکہ طبی پیشہ ور افراد کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے مزید میڈیکل اور نرسنگ کالج بھی بنا رہی ہے۔’’ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آج ملک میں ایمس کی تعداد بڑھ کر 23 ہو گئی ہے اور ملک میں ایم بی بی ایس اور نرسنگ سیٹوں کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر منڈاویہ نے ملک کی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مرکز اور ریاستوں کے درمیان اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے صحت کی دیکھ بھال کی کوششوں میں ریاستوں کے لئے مرکزی حکومت کی حمایت اور عزم کا اعادہ کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005GD55.jpg

 

محترمہ وداڈالا رجنی نے کہا کہ پی ایم-ابھیم کے تحت آندھرا پردیش میں نئی سہولیات ریاست میں صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد کریں گی۔ مرکز سے موصولہ تعاون اور رہنمائی کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ‘‘ پی ایم-ابھیم کے تحت آندھرا پردیش کے لیے 1271 کروڑ کی کافی رقم مختص کرنے سے ریاست میں صحت کی کسی بھی ہنگامی صورتحال کاسامنا کرنے کے لئے درکار صلاحیت اور استعداد پیدا ہوگی۔’’

مرکزی وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری جناب اشوک بابو اور وزارت صحت اور حکومت آندھرا پردیش کے سینئر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔

************

ش ح۔س ب۔ف ر

 (U: 3078)



(Release ID: 1991434) Visitor Counter : 67