بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہریانہ کے سونی پت میں پی ایم وشوکرما یوجنا سے متعلق بیداری پروگرام کاانعقاد

Posted On: 28 DEC 2023 10:47AM by PIB Delhi

بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت ،حکومت ہند کے کرنال میں واقع  ایم ایس ایم ای ترقیاتی دفتر کے ذریعے جی وی ایم گرلز کالج، مرتھل روڈ، سونی پت، ہریانہ  میں  پی ایم وشوکرما یوجنا سے متعلق بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی جناب موہن لال بدولی، ایم ایل اے، رائے اسمبلی حلقہ، ضلع سونی پت تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FGWU.jpg

پروگرام کے آغاز  میں ایم ایس ایم ای   ڈی ایف او ، کرنال کے ڈائرکٹر ، جناب سنجیو چاولہ نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور ایک ویڈیو کے ذریعے پی ایم وشوکرما اسکیم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور اسکیم کے مختلف اجزاء کو بھی تفصیل سے بتایا۔ گرام پنچایت/شہری مقامی بلدیاتی اداروں کے رجسٹریشن کے عمل اور آن بورڈنگ کی بھی وضاحت کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس بیداری پروگرام کا مقصد روایتی کاریگروں کی مجموعی ترقی کے لیے حکومت ہند کی طرف سے فراہم کی جانے والی مالی امداد کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تین ستون :سمان، سمرتھیا اور سمردھی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WIRZ.jpg

پروگرام کے مہمان خصوصی جناب موہن لال بدولی، ایم ایل اے، رائے اسمبلی حلقہ، ضلع سونی پت، نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ریاست ہریانہ کے تمام دستکاروں کو رجسٹرڈ ہونا چاہیے اور اسکیم کے تحت فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔

بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز)کی وزارت کی جانب سے ایڈیشنل ڈیولپمنٹ کمشنر ڈاکٹر اشیتا گنگولی ترپاٹھی نے بتایا کہ اس اسکیم کا آغاز 17 ستمبر 2023 کو وزیر اعظم نے کیا تھا۔اس اسکیم کے تحت 5فیصد سود پر بغیر ضمانت کے 3 لاکھ روپے تک کا قرض، مفت ہنر مندی کی تربیت کے ساتھ ساتھ 500 روپے یومیہ الاؤنس، مارکیٹنگ میں مدد، سرٹیفکیٹ اور کاریگروں کا شناختی کارڈ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ مجموعی اندراج میں خواتین کی شرکت 55 فیصد ہے اور تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ خودکفالت کے حصول  کے لیے اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے ادارے قائم کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034MZ8.jpg

پروگرام کو جناب راکیش کدیان، سٹی پروجیکٹ آفیسر (شہری مقامی بلدیاتی ادارے) سونی پت اور جناب پرم ویر سینی اور جناب دنیش سوامی نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے خطاب کیا۔ اس پروگرام کے دوران مشترکہ خدمات مرکز (سی ایس سی) کی طرف سے 10 اسٹالز لگائے گئے تھے۔ پی ایم وشوکرما اسکیم کے تحت کاریگروں کے 18 مختلف زمروں جیسے بڑھئی، لوہار، سنار، کمہار، موچی، مستری، حجام، دھوبی، درزی وغیرہ کو موقع پر ہی رجسٹر کیا گیا اور انہیں پی ایم وشوکرما کے تحت ملنے والے فوائد کے بارے میں بتایا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004IQE4.jpg

جناب وی پی سنگھ والیہ،جوائنٹ ڈائریکٹر، ضلعی  ایم ایس ایم ای سینٹر، سونی پت نے کلمات تشکر پیش کیے۔ اس پروگرام میں جناب سوربھ اروڑا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، جناب ست پال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، جناب کے سی مینا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، جناب ایم کے ورما، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، جناب بلبیر سنگھ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، محترمہ رچنا ترپاٹھی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، محترمہ مینو بالا دھیمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، جناب ہرپال سنگھ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔ تقریباً 300 کاریگروں نے پروگرام میں حصہ لیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

(U: 3046)


(Release ID: 1991159) Visitor Counter : 89