عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مودی حکومت نے معذورین کے حق میں ریزرویشن کی خاطر معذوری کے زمرے کی تعداد 3 سے بڑھا کر 5 کر دی ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ


معذورین کے لیے طویل عرصے سے خالی پڑی تقریباً 15,000 آسامیاں حکومت کی ایک خصوصی مہم کے تحت پُر کی گئیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

سال 2014 میں جب سے پی ایم مودی نے عہدہ سنبھالا ہے ان کی طرف سے معذورین کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

’’حکومت ایک ہمہ جہت معاشرے كی تشكیل اور معذور لوگوں کو بااختیار بنانے کی خاطر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے‘‘: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 24 DEC 2023 5:38PM by PIB Delhi

مودی حکومت نے ریزرویشن برائے معذورین کے لیے معذوری کے زمروں کی تعداد 3 سے بڑھا کر 5 کر دی ہے۔

معذور ملازمین کی قومی تنظیم کے ایک وفد کے ساتھ اس معلومات کا اشتراک کرتے ہوئے جو  ان سے ملنے آیا تھا سائنس اور ٹیکنالوجی كے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور كے مملكتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جو محکمہِ عملہ اور تربیت کے انچارج بھی ہیں، کہا کہ پہلے کے تین زمروں 1) اندھے پن اور کم بصارت 2) بہرے پن اور سماعت سے محروم اور 3) چلنے پھرنے سے معذوری بشمول دماغی فالج، جذام کا علاج، بونا پن۔ تیزاب کے حملے کے متاثرین اور پٹھوں كی خرابی کے علاوہ 4) آٹزم، دانشورانہ معذوری، مخصوص سیکھنے کی معذوری اور دماغی بیماری، كے علاوہ 5) شق (1) تا (4) کے تحت معذوروں میں سے متعدد لوگوں كی معذوری بشمول بہرے اور اندھے پن كے دو مزید زمرے  شامل ہیں۔

یہ بتاتے ہوئے كہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے معذورین کے فائدے کے لیے کئی فلاحی اسکیمیں نافذ کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعظم مودی کے سماج کے ان طبقوں کی خدمت کے عزم کے مطابق ہے جنہیں پچھلی حکومتوں نے مرکزی دھارے سے باہر رکھا تھا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جب سے وزیر اعظم  مودی نے 2014 میں عہدہ سنبھالا ہے ان کی طرف سے معذورین کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔

معذوروں کے حقوق کے قانون مجریہ 2016 کے تحت معذوروں کے زمرے کو 3 سے بڑھا کر 5 کر دیا گیا ہے اور مرکزی حکومت کے پاس معذوری کی مزید اقسام کو شامل کرنے کا اختیار برقرار ہے۔ علاوہ ازیں مرکزی حکومت کی ملازمتوں میں معذورین کے لیے ریزرویشن كا کوٹہ  3 سے بڑھا کر 4 فیصد كر دیا گیا ہے اور ان کے لیے تعلیم میں كوٹہ 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ معذورین انسانی وسائل کا ایک اٹوٹ حصہ ہیں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا كہ حکومت ایک جامع معاشرے كی تشكیل اور معذور لوگوں کو بااختیار بنانے کے رُخ پر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

سول سروسز کے امتحان میں موذورین کے لیے فیس کی معافی، سول سروسز کے امتحان میں کوالیفائی کرنے والے معذورین کے لیے ہوم کیڈر کے دو انتخاب، معذورین كے پنشن میں اضافہ، اٹینڈنٹ الاؤنس وغیرہ میں اضافہ كی اطلاع دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معذورین کی بہبود کے لیے اس حکومت کی طرف سے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ تقریباً 15,000 آسامیاں جو معذورین کے لیے ہیں، طویل عرصے سے خالی پڑی تھیں۔ حکومت کی ایک خصوصی مہم کے تحت وہ پُر کی گئی ہیں۔ یہ وزیر اعظم مودی کا آئیڈیا تھا جنہوں نے معذور لوگوں کو مخاطب کرنے کے لیے انہیںوکلانگکے بجائےدیویانگ‘  كہا۔

معزورین کو بااختیار بنا کر وزیر اعظم کے جزبات کو سراہتے ہوئے وفد نے وزیر کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں ترقی کے مواقع اور كام كے ماحول کے بارے میں تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

مرکزی وزیر نے یاد دلایا کہ وزیر اعظم نے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر تاریخی لال قلعہ سے اپنی تقریر میں پیرا ایتھلیٹس تیار کرنے اور پیرالمپکس کے لیے انہیں بڑھانے کا وعدہ کیا تھا۔

اگست-ستمبر 2021 میں منعقدہ ٹوکیو 2020 پیرا اولمپکس کے دوران ہندوستانی پیرا اولمپئینز نے 5 طلائی، 8 نقرئی اور 6 كانسے كے تمغے سمیت 19 تمغے جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت نے شیلانگ سمیت ملک کے مختلف مقامات پر معزورین کے لیے کھیلوں کی تربیت کا خصوصی ادارہ قائم کیا ہے۔

سائنس اور ٹکنالوجی کی وزارت میں بھی ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ سائنس، ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپس میں معذورین کی مدد کے لیے پچھلے 9 برسوں میں کئی اسکیمیں شروع كی گئی ہیں۔

******

U.No:2937

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1990119) Visitor Counter : 96