امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے قومی یوم صارفین پر کہا : نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن 2.0 صارفین کی شکایات کو بہتر طریقے سے حل کرے گی
جناب گوئل نے ای جاگرتی پورٹل، این سی ڈی آر سی کے لیے وی سی سہولت اور تمام ریاستی کنزیومر کمیشنوں کا افتتاح کیا، این سی ایچ پر موصول ہونے والی کالز کی تعداد اس سال نومبر تک 10000 سے بڑھ کر 1،32،209 ہوگئی
Posted On:
24 DEC 2023 5:47PM by PIB Delhi
صارفین کے امور کے محکمہ نے آج نئی دہلی میں صارفین کے تحفظ اور شکایات کے ازالے کے لیے ٹکنالوجی سے فائدہ اٹھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے قومی یوم صارفین 2023 منایا۔ صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم، ٹیکسٹائل اور کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے اپنے افتتاحی خطاب میں اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ صارفین کا اطمینان ملک کی ترقی کی طرف ایک راستہ ہے۔ بی 20 سمٹ کے دوران وزیر اعظم کے بیان کردہ موقف کی توثیق کرتے ہوئے ، جس میں صارفین کے حقوق کے بارے میں تبادلہ خیال میں صارفین کی دیکھ بھال کی اہمیت پر زور دیا گیا ، انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی ترقی صارفین کے اطمینان کو یقینی بنانے پر منحصر ہے۔
محکمہ کے نئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ای جاگرتی پورٹل کا اجراء، این سی ڈی آر سی کے لیے وی سی سہولت، این ٹی ایچ میں ڈرون ٹیسٹنگ، 2 زبانوں میں نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن 2.0 اور کالز میں 13 گنا اضافہ صارفین کا اعتماد پیدا کرنے کی بھارتی حکومت کی کوششوں کی مثال ہے۔ نئے کوالٹی کنٹرول آرڈرز (کیو سی اوز) مارکیٹ میں سامان کے معیار پر غور و خوض کیا گیا ہے۔
وسیع پیمانے پر ٹکنالوجی کو اپنانے کے فروغ کے ساتھ ساتھ صارفین کے امور کے وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ اس تکنیکی توسیع کے ساتھ ساتھ متعلقہ خطرات میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ مصنوعی ذہانت اور صارفین کے تحفظ جیسے موضوعات کے بارے میں جاری گفتگو، ڈارک پیٹرن کو کم کرنے سمیت، ایک جامع اسٹیک ہولڈر بحث کی ضرورت پر روشنی ڈالتی ہے۔ وزیر موصوف نے صارفین کے امور کے محکمہ کی طرف سے ’ڈارک پیٹرن کی روک تھام اور ریگولیشن کے لیے رہنما خطوط، 2023‘ کے حالیہ اجراء کی ستائش کی۔ ان رہنما خطوط میں 13 مخصوص ڈارک پیٹرن کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کا مقصد جوڑ توڑ کے طریقوں کو روکنا اور منظم کرنا ہے، صارفین کے لیے ایک منصفانہ اور شفاف مارکیٹ کو فروغ دینا ہے۔
جناب گوئل نے حال ہی میں قومی کمیشن کے صدر مقرر کیے گئے عزت مآب جسٹس جناب امریشور پرتاپ ساہی کی کوششوں کی بھی ستائش کی جنہوں نے معاملات کو نمٹانے میں مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیر موصوف نے محکمہ کنزیومر افیئرز پر زور دیا کہ وہ کنزیومر کمیشن کے ساتھ مل کر حکمت عملی تیار کرے، پرانے زیر التوا مقدمات کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے ٹکنالوجی کا فائدہ اٹھائے اور نئے معاملوں کو زیادہ تیزی سے اور حقیقی وقت میں حل کرے۔
ضروری اشیاء کی قیمتوں سے متعلق امور پر بات کرتے ہوئے جناب گوئل نے زور دے کر کہا کہ بھارت نے صارفین کے امور کے محکمہ کے تعاون سے فعال اقدامات اور مالیاتی اور مالی پالیسیوں کو نافذ کرکے غذائی افراط زر کو قابو میں رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ وفاقی وزیر نے محکمہ کے فعال اقدامات کو سراہا جس میں 140 نئے پرائس مانیٹرنگ سینٹرز کا قیام شامل ہے جس سے مجموعی طور پر 550 پرائس مانیٹرنگ سینٹرز بن گئے ہیں جو دیے گئی قیمتوں کی نگرانی اور تجزیہ کرتے ہیں اور اس طرح صارفین کو غذائی افراط زر سے بچاتے ہیں۔ انھوں نے ٹماٹر اور پیاز کے ساتھ ساتھ بھارت دال اور بھارت آٹا سبھی صارفین کو رعایتی قیمت پر دستیاب کرانے میں محکمہ کی مداخلت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ صارفین کو مہنگائی سے بچانے کے لیے موجودہ حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
صارفین کے بہتر مستقبل کے لیے وزیر موصوف نے محکمہ پر زور دیا کہ وہ بیداری پھیلانے ، انتخاب فراہم کرنے ، شکایات کے موثر ازالے اور مسلسل رائے کے ذریعہ جاگرتی کو ایک جن آندولن بنانے پر توجہ مرکوز کرے۔
صارفین کے قومی دن، 2023 کے موقع پر صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم، ٹیکسٹائل اور کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے مندرجہ ذیل جاری کیا:
-
کنزیومر کمیشن کے لیے ای جاگرتی پورٹل کا افتتاح
-
این سی ڈی آر سی میں وی سی سہولت کا افتتاح
-
این ٹی ایچ میں ڈرون سرٹیفیکیشن سہولت کا افتتاح
-
نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن 2.0 کا افتتاح
-
نیشنل ٹیسٹ ہاؤس میں نئی لیبارٹریوں کا افتتاح
-
این ٹی ایچ اور آر آر ایس ایل کے درمیان ای وی (ٹیسٹنگ) میں باہمی تعاون کے لیے مفاہمت نامے کا تبادلہ
این سی ڈی آر سی کے صدر عزت مآب جسٹس جناب امریشور پرتاپ ساہی نے اپنے کلیدی خطاب میں 'اپبھوکتا دیو بھاوا' کی اہمیت پر زور دیا اور ملک بھر میں وسیع پیمانے پر صارفین کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے تجویز دی کہ مقدمات کی ای-فائلنگ ملک کے کونے کونے تک قابل رسائی ہونی چاہیے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تکنیکی طور پر معذور صارفین بھی ای ڈاکیل کے ذریعے مقدمات درج کرنے کے لیے اس کا استعمال کرسکیں۔
مرکزی وزیر مملکت برائے صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم اور ماحولیات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت جناب اشونی کمار چوبے نے بی آئی ایس، لیگل میٹرولوجی اور نیشنل ٹیسٹ ہاؤس کے ذریعے صارفین کے امور کے محکمہ کی کوششوں کی ستائش کی جنہوں نے اس کے عمل کو ترقی، سافٹ ویئر ایپلی کیشنز، آن لائن پورٹلز کے نفاذ اور جانچ کی سہولیات کو اپ گریڈ کرنے کے ذریعے اس کے عمل کو خودکار بنایا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی اور ای کامرس میں ترقی کے ساتھ صارفین کو نئے خطرات اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہذا صارفین کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے مقدمات کا موثر اور بروقت تصفیہ انتہائی ضروری ہے۔
کنزیومر افیئرز ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری جناب روہت کمار سنگھ نے اپنے تعارفی کلمات میں محکمہ کی حالیہ کامیابیوں ، معاملوں کو مؤثر طریقے سے نمٹانے کے لیے حکومت کی طرف سے کیے گئے بڑے اقدامات اور جانچ کے معیار کے میدان میں بڑی کامیابیوں کی ایک جھلک پیش کی۔ انھوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ محکمہ کیس کے فوری حل اور موثر گورننس کے لیے ٹیکنالوجی کو مربوط کرنے پر مرکوز حکمت عملی پر عمل درآمد کے لیے عہد بستہ ہے۔ اس اپروچ کا مقصد پالیسی کی سطح پر صارفین کے تحفظ کو مضبوط بنانا اور بھارت کی ترقی میں فعال طور پر حصہ ڈالنا ہے۔
افتتاحی تقریب کے بعد مندرجہ ذیل موضوعات پر ٹیکنیکل سیشن کا انعقاد کیا گیا:
-
مصنوعی ذہانت اور صارفین کے حقوق کا تحفظ۔
-
صارفین کے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے میں ٹکنالوجی کا کردار
-
صارفین کے انتخاب اور ترجیحات پر ڈارک پیٹرن کے اثرات
اس موقع پر جوائنٹ سکریٹری جناب انوپم مشرا اور جناب ونیت ماتھر، سینئر افسران، کنزیومر کمیشن کے صدور اور ممبران، مختلف نیشنل لاء یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اسٹیک ہولڈر، صنعتی انجمنیں اور صارفین کی تنظیمیں موجود تھیں۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 2934
(Release ID: 1990108)
Visitor Counter : 113