وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
نئی دہلی میں پولٹری کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے ہندوستانی پولٹری کی برآمدات کو فروغ دینے اور چیلنجوں اور حکمت عملیوں کی نشاندہی کرنے کے لیے مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے کے سکریٹری نے سرکردہ پولٹری برآمد کنندگان کے ساتھ ایک گول میز میٹنگ کی صدارت کی
محترمہ الکا اپادھیا نے کہا کہ انڈوں اور برائلرز کی پیداوار میں سالانہ 8 سے 10 فیصد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے
ایکسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے محکمہ نے پولٹری کے 33 کمپارٹمنٹس کو ایویئن انفلوئنزا سے آزاد تسلیم کیا ہے: محترمہ اپادھیا
مالی سال 2022-23 میں، ہندوستان نے 57 سے زیادہ ممالک کو 1,081.62 کروڑ روپے (134.04 ملین امریکی ڈالر) کے ساتھ قابل ذکر 664,753.46 میٹرک ٹن پولٹری مصنوعات برآمد کیں
Posted On:
23 DEC 2023 11:24AM by PIB Delhi
محکمہ مویشی پروری اور ڈیری کی سکریٹری، محترمہ الکا اپادھیا کی صدارت میں کل یہاں ایک گول میز میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں ”ہندوستانی پولٹری مصنوعات کی برآمد: پولٹری ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے چیلنج اور حکمت عملی“ پر غور کرنے کے لیے اہم اسٹیک ہولڈروں، بشمول سرکردہ کمپنیوں، ریاستی حکومتوں، اور صنعتی تنظیموں کو ایک ساتھ لایا گیا۔
میٹنگ میں محترمہ الکا اپادھیا نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستانی پولٹری سیکٹر، جو اب زراعت کا ایک لازمی حصہ ہے، نے پروٹین اور غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جہاں فصلوں کی پیداوار میں 1.5 سے 2 فیصد سالانہ کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے وہیں انڈوں اور برائلرز کی پیداوار میں 8 سے 10 فیصد سالانہ کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے۔ پچھلی دو دہائیوں میں، اس نے ایک بڑی صنعت کے طور پر ترقی کی ہے، جس نے ہندوستان کو انڈے اور برائلر گوشت کے ایک بڑے عالمی پروڈیوسر کے طور پر پوزیشن دی ہے۔
محترمہ الکا اپادھیا نے بتایا کہ محکمہ مویشی پروری اور ڈیری برآمد کو بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہا ہے۔ محکمہ نے حال ہی میں ہائی پیتھوجنیسیٹی ایویئن انفلوئنزا سے آزادی کا خود اعلامیہ جمع کرایا ہے۔ ایکسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے محکمہ نے پولٹری کے 33 کمپارٹمنٹس کو ایویئن انفلوئنزا سے پاک تسلیم کیا ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ نے گزشتہ برسوں میں خوراک کی کمی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اقدامات کیے تھے۔ نیز محکمہ نے ان گمراہ کن معلومات کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جو کووڈ کے دوران پولٹری مصنوعات کے استعمال کے خلاف ملک بھر میں پھیلی تھیں۔
محترمہ الکا اپادھیا نے پولٹری کی برآمدات کو فروغ دینے، ہندوستانی پولٹری سیکٹر کو مضبوط بنانے، کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے، پولٹری مصنوعات کی برآمدات میں چیلنجوں سے نمٹنے اور غیر رسمی شعبے میں یونٹس کے انضمام کی حکمت عملی بنانے اور عالمی سطح پر پولٹری سیکٹر کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔
گول میز اجلاس نے متحرک تبادلوں کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا، موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے اور ہندوستانی پولٹری سیکٹر کی پائیدار ترقی کے لیے مضبوط حکمت عملی بنانے کے لیے باہمی تعاون کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی۔ میٹنگ میں پولٹری سیکٹر کے نمائندوں، ایکسپورٹرز نے پولٹری ایکسپورٹ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
23-12-2023
U: 2915
(Release ID: 1989917)
Visitor Counter : 96