سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آئی آئی ڈی سی ایل (نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ) كے مالی نتائج کا اعلان میں 2022-2021 میں 14953 کروڑ روپے سے 2023-2022 میں 19309 کروڑ روپے تک کام کی قدر میں اضافہ دکھایا گیا ہے

Posted On: 23 DEC 2023 1:40PM by PIB Delhi

22 دسمبر 2023 کو منعقدہ سالانہ جنرل میٹنگ میں نیشنل ہائی ویز اینڈ انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی آئی ڈی سی ایل) نے جو  سڑک، ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز كی مرکزی وزارت  کے تحت ایک سی پی ایس ای ہے، اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا جو ایک شاندار کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔ انجام دیے گئے کام کی قدر میں 2022-2021 میں 14953 کروڑ روپے سے 2023-2022 میں 19309 کروڑ روپے تک كا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 42.61 فی صد کے زبردست اضافہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مالی سال 2022-2021 میں آمدنی 332.53 کروڑ روپےسے بڑھ کر مالی سال 2023-2022 میں 474.22 کروڑ روپےہو گئی ہے۔ ٹیکس کے بعد کا منافع (پیٹ) 98.34 فی صد کی قابل ستائش بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ  مالی سال 2022-2021 میں 113.29 کروڑ روپے سے بڑھ کر مالی سال 2023-2022 میں 224.70 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ فی حصص آمدنی(ای پی ایس) نے مالی سال 2022-2021 میں  11.00 روپے سے مالی سال 2023-2022 میں  21.82 روپے تک شاندار نمو ظاہر کی ہے۔

منافع کی تقسیم بھی مالی سال 2021-2020 میں  34.00 کروڑ روپےسے بڑھ کر مالی سال 2023-2022 میں  67.47 کروڑ روپےہو گئی ہے یعنی  6.55 روپے فی شیئر جس کی ظاہری قدر  10 روپے ہے۔ یہ منافع اپنے شیئر ہولڈرز کو قدر فراہم کرنے کے لیے کمپنی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور سمجھدار مالیاتی انتظام کے لیے اس کی لگن کو اجاگر کرتا ہے اور اس طرح کمپنی کو شمال مشرقی خطہ، لداخ، جموں اور کشمیر پر خصوصی زور دینے کے ساتھ۔ سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی ترقی میں پائیدار کامیابی کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔

******

U.No:2911

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1989905) Visitor Counter : 66


Read this release in: Marathi , Tamil , English , Hindi