کوئلے کی وزارت

کوئلے کے شعبے میں خود انحصاری کی جانب قدم؛ اپریل تا نومبر 2023 کے دوران گھریلو کوئلے پر مبنی بجلی کی پیداوار میں 8.38 فیصد کا اضافہ ہوا


ملاوٹ کے لئے کوئلے کی درآمد میں 44.28 فیصد کی کمی

Posted On: 23 DEC 2023 11:12AM by PIB Delhi

بجلی کی مانگ میں تقریباً 4.7 فیصد کے سالانہ اضافے کے سبب بھارت توانائی کا دنیا کا تیسرا سب سے بڑا صارف ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملک میں اپریل تا نومبر 2023 تک ، گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بجلی کی پیداوار میں 7.71 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔  اپریل سے نومبر 2023 کے دوران کوئلے پر مبنی بجلی کی پیداوار میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے 11.19 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا،  جس کی اہم وجہ درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ، ملک کے شمالی علاقے میں مانسون میں تاخیر اور کووڈ کے بعد کمرشیل کی مکمل سرگرمیوں کا دوبارہ شروع ہونا ہے۔

نومبر 2023 تک کوئلے پر مبنی گھریلو بجلی کی پیداوار 779.1 بلین یونٹس (بی یو)  تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں پیدا ہونے والے 718.83 بلین یونٹس (بی یو) سے 8.38 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔

 

بجلی کی مانگ میں اضافے کے باوجود ملاوٹ کے لیے کوئلے کی درآمد نومبر  2023  میں 44.28 فیصد کمی واقع ہو کر 15.16 (میٹرک ٹن) ہو گئی ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 27.21 میٹرک ٹن تھی۔ یہ کوئلے کی پیداوار میں خود انحصاری اور مجموعی طور پر کوئلے کی درآمدات کو کم کرنے کے لیے ملک کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

سرکار کوئلے کی پیداوار کو مزید بڑھانے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے، جس کا مقصد  دستیابی کو بڑھانا اور درآمد کوئلے پر انحصار میں کمی کرنا ہے، جس سے غیر ملکی ذخائرمحفوظ رہ سکے۔

*********

 

س ح، ن ر 23.12.2023

U No.2902  

 



(Release ID: 1989887) Visitor Counter : 74