بجلی کی وزارت

وی جی ایف کی مالی اعانت سے چلنے والے بیٹری پر مبنی  انرجی اسٹوریج سسٹم  کے منصوبوں سے کم از کم 85فیصدبجلی دوسروں کے لیے دستیاب کرنے سے پہلے ڈسکام کو پیش کی جائے گی: بجلی اور جدید و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر

Posted On: 23 DEC 2023 10:18AM by PIB Delhi

بجلی اور جدید و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر نے مطلع کیا ہے کہ حکومت نے 4,000 میگا واٹ گھنٹے (ایم ڈبلیو ایچ) کی صلاحیت کے ساتھ بیٹری پر مبنی انرجی اسٹوریج سسٹم (بی ای ایس ایس) کی ترقی کے لیے وائبلٹی گیپ فنڈنگ (وی جی ایف) کی اسکیم کو منظوری دے دی ہے۔

اسکیم کے تحت، مرکزی حکومت کی طرف سے بی ای ایس ایس کے لیے 40فیصد تک کی سرمایہ کاری کی حد تک وی جی ایف فراہم کیا جائے گا۔ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں کا انتخاب نیلامی کے عمل کے ذریعہ کیا جائے گا جس کا انعقاد عمل درآمد کرنے والی ایجنسی (آئی ای ایس) کے ذریعہ کیا جائے گا جو کہ بی ای ایس ایس کی ترقی کے لیے اسکیم اور بولی لگانے کے رہنما خطوط کے مطابق ہے۔

اسکیم کے تحت منصوبوں کو 3 سال (24-2023سے26-2025تک) کی مدت کے دوران منظور کیا جائے گا اور اس اسکیم کو ڈسکام کے صارفین تک پہنچانے کے لیے کم از کم 85 فیصد بجلی وی جی ایف کی مالی اعانت سے چلنے والے بی ای ایس ایس منصوبوں سے حاصل کی جائے گی۔ اسے دوسروں کے لیے دستیاب کرنے سے پہلے پہلے ڈسکام کو دی جائے گی ۔

وی جی ایف اسکیم کے تحت ڈویلپرس کا انتخاب ابھی شروع نہیں ہوا ہے۔

یہ معلومات بجلی اورجدید و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے 21 دسمبر 2023 کو لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:

کابینہ نے بیٹری  پر مبنی انرجی اسٹوریج سسٹم(بی ای ایس ایس) کی ترقی کے لیے وائبلٹی گیپ فنڈنگ کے عنوان سے اسکیم کو منظوری دی

بولی میں دریافت ہونے والی توانائی کے ذخیرے کی قیمت 10.18 روپے فی کلو واٹ ہے۔ بیٹری پر مبنی انرجی اسٹوریج کے لیے وی جی ایف اور پی ایل آئی سے اسٹوریج کی لاگت میں کمی آنے کی امید ہے: بجلی اورجدید و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

2907

 



(Release ID: 1989864) Visitor Counter : 61


Read this release in: English , Hindi , Marathi