سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے جسمانی معذورین كی طرف سے اولین کنووکیشن کی تقریب
Posted On:
22 DEC 2023 6:58PM by PIB Delhi
پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے جسمانی معذورین كی جانب سے اولین کانووکیشن کی تقریب نئی دہلی میں 22.12.2023 کو منعقد ہوئی۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات كی وزیر مملكت محترمہ پرتیما بھومک مہمان خصوصی تھیں اور معذور لوگوں كو بااختیار بنانے كے محكمے كے ڈائریكٹر جناب ونیت سنگھل، ڈائریکٹر (این آئیز) پروگرام کے پریزائیڈنگ آفیسر تھے۔

تقریب کا آغاز قومی ترانے اور رسمی چراغاں سے ہوا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر موصوفہ نے 2023 کے گریجویٹس کو مبارکباد دی اور پاسنگ آؤٹ بیچ میں گریجویٹس کی اکثریت کی کامیابی کو دیکھ کر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عزت مآب وزیر اعظم کا خواب ہے کہ لڑکیوں کو تعلیم دی جائے اور انہیں بااختیار بنایا جائے تاکہ ہندوستان کو ایک سپر پاور کے طور پر آگے بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے پورے ہندوستان سے طالب علموں کی موجودگی کا بھی ادراك کیا جس سے اس عظیم قوم کی كثرت میں وحدت کی ترجمانی ہوتی ہے۔ انہوں نے اپنی اس امید اور خواہش کا اظہار کیا کہ طلباء بے لوث اور دیانتدارانہ عمل کے پختہ عہد پر قائم رہیں گے تاکہ قوم مكمل طور پر مضبوط ہو۔
پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے جسمانی معذورین کے ڈائریکٹر کی طرف سے افتتاحی خطاب کے دوران انسٹی ٹیوٹ کے مستقبل کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا گیا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1989743)
Visitor Counter : 108