مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صاف بیت الخلاء چیلنج میں نامزدگی کے لئے  عوامی بیت الخلاء کے بہترین ماڈلوں کی نمائش


ایس ایچ جیز ملک بھر میں سماجی اور  عوامی  بیت الخلاؤں کا  معائنہ کرتی ہیں اور ان کی درجہ بندی کرتی ہیں

Posted On: 22 DEC 2023 4:42PM by PIB Delhi

شہری ، یو ایل بیز، ایس ایچ جی گروپ  اور ریاستیں  صاف  بیت الخلاء  کی مہم میں  سرگرمی کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں اور  نہ صرف  صاف  بیت الخلاؤں  کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا  کر رہے ہیں، بلکہ ا ن کی صفائی ستھرائی اور دیکھ ریکھ کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات بھی کر رہے ہیں۔ صاف  بیت الخلاء  چیلنج  کے تحت   ہاؤسنگ اور  شہری  امور کی وزارت  نے  بہترین ماڈل  کے عوامی بیت الخلاؤں کی نشان دہی کے لئے  شہروں ،  نیم ریاستی  اداروں ، پرائیویٹ  آپریٹروں ، این جی اوز ، ایس ایچ  جیز،  متعلقہ  سرکاری  محکموں اور  وزارتوں  سے  نامزدگی  کے لئے  کہا ہے۔ یہ نامزدگیاں  فیسز – عملی ، قابل رسائی، صاف ،  ماحول دوست  اور محفوظ  بیت الخلاء،  کے  پیمانوں پر  مبنی  ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OI8N.jpg

ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر  جناب ہردیپ سنگھ پوری نے  بیت الخلاء  کے عالمی دن – 19  نومبر سے  اچھی  حکمرانی کے دن – 25  دسمبر  تک  5  ہفتے  کی  صاف   بیت الخلاء  مہم کا آغاز کیا ہے۔ عوامی بیت الخلاؤں میں  صفائی ستھرائی ، دیکھ ریکھ، کارکردگی ، قابل رسائی ،  تحفظ اور دیگر سہولیات  کا جائزہ لینے کے لئے  ایک  ‘‘ٹوائلٹ گریڈنگ ’’ سسٹم مرتب کیا گیا ہے، جسے یو ایل بیز  میں مختلف  خود امدادی گروپ  (ایس ایچ جیز)  کے  ذریعہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ایس بی ایم -  یو  نے  ڈی اے وائی -  این یو ایل ایم  کے تال میل  کے ساتھ  عوامی بیت الخلاؤں کی گریڈنگ کے لئے  متعلقہ وارڈ کے علاقوں کو  ایس ایچ جیز  کے  ساتھ ٹیگ کیا ہے۔ اس  مشق  میں شامل ایس ایچ  جیز  کو  گریڈنگ اور  دیگر پیمانوں  کے بارے میں  تربیت  دی گئی ہے۔ یہ سرگرمی  25  دسمبر   2023  کو اختتام پذیر ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029HRN.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DJU2.jpg

شہروں اور یو ایل بیز  میں  صاف بیت الخلاؤں کے لئے  اختراعی اور اسمارٹ  حل اپنا  کر  معیاری  صفائی کی خدمات  فراہم کرنے میں  گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ بیت الخلاؤں کی  صفائی اور  دیکھ ریکھ  کی مہم کے علاوہ  کچھ  غیر  معمولی  اسمارٹ  ٹوائلٹ کے ماڈل  اور بہترین طریقہ کار   دیگر یو ایل بیز کو  تحریک دے رہی ہیں۔ یوپی کے گور کھپور میں ایس ایچ جیز  راپتی  کے نام سے  بیت الخلاء  میں استعمال ہونے والے  سامان تیار کر رہی ہیں۔ لدھیانہ   نے  توانائی  میں خود کفیل  عوامی بیت الخلاء  کے لئے شمسی پینل  نصب کئے ہیں۔ نوی ممبئی  کا  ٹوائلٹ ماڈل  ،  کباڑ  اور فاضل سامان سے  بنایا گیا ہے اور   موجودہ  جامع  سٹی او اینڈ ایم  پلان کے خطوط پر  این جی اوز  کے ذریعہ  اس کی دیکھ ریکھ کی جا رہی ہے۔ ان بیت الخلاؤں  میں  گندے پانی  کو صاف  کر کے  پھر سے  استعمال کیا جائے گا۔ کوروتلا  کے طلباء  دکانداروں کو سووچھ  راکھی باند ھ رہے ہیں  اور ان سے وعدہ کر وا رہے ہیں  کہ وہ  عوامی ٹوائلٹس  کا استعمال کریں گے۔ سورت  بیت الخلاؤں کو   غیر مرکوز  ایس ٹی پیز   کے ساتھ  سستے مکانوں سے مربوط کر رہا ہے اور  ان میں  استعمال شدہ  پانی کو صاف  کر  کے پھر سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ  بیت الخلاء امنگوں  والے بیت الخلاء کی مثال پیش کر رہے ہیں اور  خواتین کے لئے خصوصی جگہ فراہم کر رہے ہیں، جس میں  بچوں کو دودھ پلانے کے لئے الگ کمرے  اور  ڈائپر  بدلنے کے کمرے  بھی شامل ہیں۔ احمد  آباد کی توجہ سبزی مارکیٹوں میں پنک ٹوائلٹس پر   ہے، جہاں  خواتین بڑی  تعداد میں آتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006JID8.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005G97I.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0048S4W.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007T70W.jpg

کلین ٹوائلٹس چیلنج کے لئے نامزدگی کا فارم : https://ctc.sbmurban.org/   پر دستیاب ہے، جو 23  دسمبر  2023  تک درخواستوں کے لئے کھلا رہے گا۔ نامزدگیاں  مکمل ہونے کے بعد  ماہرین اور عہدیداروں کی خود مختار جیوری  نامزد کئے گئے  بیت الخلاؤں کا تجزیہ کرے گی اور  بہترین  ماڈل کے ٹوائلٹس  کو  سووچھ بھارت ساروجنک شوچالیہ  کے طور پر ایم او ایچ  یو اے کے ذریعہ  ایوارڈ سے نوازا جائے گا،  اور یہ  دوسروں کے لئے ایک معیار ہوگا ، تاکہ وہ بھی  اس ٹوائلٹ کی نقل کریں اور  صفائی ستھرائی کے بارے میں  مزید جانکاری حاصل کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0098EDH.jpg

ایس ایچ جیز ، سی ٹی / پی ٹیز کی درجہ  بندی کر رہی ہیں اور ان کی کارکردگی اور  قابل رسائی  ہونے کی بنیاد پر  جائزہ لے رہی ہیں۔ کچھ یو ایل بیز  جیسے  کورتلا میں  کام  کرنے کے اختیار سے متعلق خط کے علاوہ  ایس ایچ جی  کے  ارکان کو  بیت الخلاؤں کی درجہ بندی  کرنے کے لئے  رسمی شناختی کارڈ بھی دیئے جارہے ہیں۔ نملی جیسی  یو ایل  بیز  نے  خواتین کی ایس ایچ جی کو ضابطے  مقرر کرنے کے لئے  گریڈننگ سے  پہلے تربیت  فراہم کی ہے۔ چنڈی گڑھ میں  سووچھتا پارکھیاں پورے شہر میں   سی ٹی /  پی ٹیز  کی درجہ بندی کر رہی ہیں۔ ان کی ٹیم  صفائی ستھرائی اور  دیگر تمام معیا رات  کو یقینی بنانے کے لئے  سبھی پیمانوں پر  ان کی جانچ کر رہی ہیں۔ سی  ٹی / پی ٹیز  کی درجہ بندی  25  دسمبر  2023  تک کی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00849HA.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- وا - ق ر)

U-2877


(Release ID: 1989644) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu