پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

میٹرو شہروں میں کھانا پکانے کے لیے پی این جی

Posted On: 21 DEC 2023 5:22PM by PIB Delhi

پائپڈ نیچرل گیس (پی این جی) کنکشن فراہم کرنا سٹی گیس ڈسٹری بیوشن (سی جی ڈی) نیٹ ورک کی ترقی کا حصہ ہے اور یہ کام پیٹرولیم اینڈ نیچرل گیس ریگولیٹری بورڈ (پی این جی آر بی) کے مجاز اداروں کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ 11اے سی جی ڈی بولی کے راؤنڈ کی تکمیل کے بعد، 300 جغرافیائی علاقے (جی ایز) جو کہ تقریباً 98فیصد  آبادی اور ملک کے کل جغرافیائی رقبے کے 88فیصد پر محیط ہیں اور  28 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تقریباً 630 اضلاع میں پھیلے ہوئے ہیں، جن میں میٹروپولیٹن شہر اورجی ایز کے اندر واقع ضلع ہیڈکوارٹر بھی شامل ہیں،سی جی ڈی نیٹ ورک کے تحت کور کیے گئے ہیں۔ پی این جی آر بی کے ذریعہ طے شدہ کم از کم ورک پلان (ایم ڈبلیو پی) کے ہدف کے مطابق، مجاز سی جی ڈی اداروں کو 2032 تک ملک بھر میں تقریباً 12.50 کروڑ پی این جی (ڈی) کنکشن فراہم کرنے ہیں۔

ملک میں قدرتی گیس کی رسائی کو مزید وسعت دینے کے لیے، پی این جی آر بی نے 12ویں اور 12اے سی جی ڈی بِڈنگ راؤنڈز کا آغاز کیا ہے، جس میں اروناچل پردیش، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم، منی پور اور جموں و کشمیر  کی یونین ٹیریٹری ( یو ٹی ) اور لداخ کا پورا یونین ٹیریٹری (یو ٹی) کے باقی حصوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

یہ اطلاع پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے  وزیر مملکت  جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*************

( ش ح ۔ ا ک ۔ رب (

U. No.2827



(Release ID: 1989339) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Hindi , Telugu