کوئلے کی وزارت

کوئلے کی مجموعی پیداوار ایک ارب ٹن سے تجاوز کرنے کا امکان - وزیر پرہلاد جوشی


مالی سال 25 تک بجلی کے شعبے  کے لیے کوئلے کی درآمد دو فیصد تک کم ہو جائے گی

تجارتی  کوئلے کی کانوں کی نیلامی کا نواں دور شروع ہوا

چار ریاستوں کی اکتیس کوئلے کی کانوں کی  پیشکش

اسٹار ریٹنگ ایوارڈز غیر معمولی کارکردگی کے لیے کوئلے کی کمپنیوں کو دیے گئے

Posted On: 21 DEC 2023 1:25PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کہا کہ 2025 تک بجلی کے شعبے کے لیے کوئلے کی درآمد 2 فیصد تک کم ہو جائے گی کیونکہ گھریلو کوئلے کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ کل یہاں تجارتی کوئلے کی کانوں کی نیلامی کے 9ویں دور کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب جوشی نے کوئلے کی پیداوار اور آف ٹیک میں خود انحصاری  حاصل کرنے کے لیے ریکارڈ کارکردگی کے لیے کول انڈیا لمیٹڈ اور ذیلی کمپنیوں کی تعریف کی۔ وزیر موصوف  نے مزید کہا کہ اس سال کوئلے کی مجموعی پیداوار ایک ارب ٹن سے تجاوز کرنے کا قوی امکان ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ہندوستان کا کوئلہ سیکٹر ملک کی توانائی کی سلامتی  میں مسلسل حصہ ڈال رہا ہے اور اس طرح ہماری تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کو مزید تقویت مل رہی ہے۔

کوئلے کی کان کنی کے پائیدار طریقوں پر روشنی ڈالتے ہوئے جن کی ہندوستان پیروی کر رہا ہے، جناب جوشی نے کہا کہ ملک اخراج پر قابو پانے میں عالمی رہنما کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ6000 کروڑ  روپے  کی ترغیب کوئلہ کو  گیس میں بدلنے کے لیے  دی گئی ہے۔ وزیر موصوف  نے کہا کہ پائیدار کان کنی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے، کوئلے کے پی ایس یوز نے حالیہ برسوں میں 100 ملین پودے لگائے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YBJQ.jpg

کوئلے کی کل 31 کانیں، بشمول 26 9ویں راؤنڈ کے تحت اور 5، 7ویں راؤنڈ کی دوسری کوشش کے تحت، تجارتی  کوئلہ کانوں کی نیلامی کے 9ویں دور میں پیش کی گئی ہیں۔ جن کانوں کی نیلامی کی جا رہی ہے وہ کوئلہ/لگنائٹ  کی حامل ریاستوں جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ میں پھیلی ہوئی ہیں۔

ہندوستان کے پاس کوئلے کا کل ذخیرہ 344.02 بلین ٹن ہے اور وہ دنیا میں کوئلہ پیدا کرنے والا دوسرا  سب سے بڑا ملک ہے۔ ہندوستان میں گزشتہ برسوں کے دوران بجلی کی مانگ میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ ہندوستان میں 72فیصد  بجلی کوئلے سے پیدا ہوتی ہے، یہ ملک کی ترقی کے لیے ایک بہت ہی اسٹریٹجک سیکٹر بن جاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020N97.jpg

تجارتی کوئلے کی کان کنی سے ملک میں نئی سرمایہ کاری کی توقع ہے اور اس سے براہ راست اور بالواسطہ دونوں طرح سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ نیلامیوں سے حاصل ہونے والی پوری آمدنی کوئلہ والی ریاستی حکومتوں کو مختص کی جائے گی، جس سے کوئلہ پیدا کرنے والی ریاستوں جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، مغربی بنگال، آندھرا پردیش، تلنگانہ، اروناچل پردیش، بہار، اور آسام کو سماجی و اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے۔

نیلامی کی گئی کانوں سے کوئلے کی کان کنی سےحاصل ہونے والی  آج تک سالانہ آمدنی کا تخمینہ220.90 ایم ٹی پی اے کی مجموعی چوٹی کی شرح کی صلاحیت کی سطح پر پیداوار کا  اعتبار کرتے ہوئے 33,343 کروڑ روپے ہے۔ ایک بار جب یہ کانیں مکمل طور پر فعال ہو جائیں گی، تو یہ بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر تقریباً تین لاکھ افراد کے لیے روزگار پیدا کریں گی، اوران کوئلے کی  کانوں کو چلانے کے لیے30,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہوگی ۔

وزیر  موصوف نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کوئلہ اور لگنائٹ کانوں کو اسٹار ریٹنگ ایوارڈز بھی دئیے اور خصوصی مہم 3.0 کے حصے کے طور پر کوئلے کے سی پی ایس ای کو مختلف زمروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے، جس کا مقصد صفائی کو ادارہ جاتی بنانا اور التوا کو کم کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00383TJ.jpg

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، کوئلہ کی وزارت کے سکریٹری، جناب امرت لال مینا نے کوئلے کی پیداوار کی سب سے زیادہ اہمیت پر زور دیا، اور فائیو اسٹار ریٹنگ حاصل کرنے والی کوئلے کی کانوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہچان کوئلے اور لگنائٹ کان کنی کے شعبے میں شاندار کارکردگی کے لیے ایک محرک  کے طور پر کام کرے گی۔

ایڈیشنل سکریٹری اور نامزد اتھارٹی جناب ایم ناگراجو نے کوئلے کی پائیدار پیداوار کو یقینی بنانے کے لیے وزارت کی طرف سے کی گئی مختلف اصلاحات پر روشنی ڈالی۔

کانوں کے درمیان مسابقت کو بڑھا کر اور ذمہ دار کان کنی کے طریقوں کو فروغ دے کر ملک میں کوئلے اور لگنائٹ کان کنی کی مجموعی کارکردگی اور پائیداری کو بلند کرنے کے لیے اسٹار ریٹنگ پالیسی کو حکومت نے یکم اپریل 2019 سے منظور کیاتھا ۔ اس پالیسی نے کوئلے اور لگنائٹ کان کنی میں کارکردگی اور پائیداری کے معیارات کو نمایاں طور پر بلند کیا ہے، جس سے ملک گیر شرکت کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ اسٹار کی درجہ بندی فائیوا سٹار سے عدم ا سٹار تک ہوتی ہے، ہر کان کی کامیابیوں کا مجموعی طور پر تین زمروں میں جائزہ لیا جاتا ہے: زیر زمین کانیں (یو جی)، اوپن کاسٹ مائن (او سی)، اور مخلوط کانیں۔ اوپن کاسٹ مائنز میں کل 50 جائزہ  پیرامیٹرز اور زیر زمین مائنز میں 47 ان سات ماڈیولز میں بیان کیے گئے ہیں۔

پچھلے چار سالوں میں (2018-19، 2019-20، 2020-21، 2021-22)، کل 68 کانوں نے 5-ستارہ درجہ بندی کے لیے کوالیفائی کیا ہے، جس نے 91 فیصد سے زیادہ اسکور کیا ہے، جس میں 39 کانوں  کو پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام دیا گیا ہے۔

مزید برآں، کوئلہ کی وزارت نے عوامی شکایات، پی ایم او حوالہ جات، سی ایم او حوالہ جات، اور آئی ایم سی کے معاملات کو نمٹانے  میں 100فیصد  کامیابی کی شرح حاصل کرکے خصوصی مہم 3.0 کو کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ کوئلہ کی وزارت اور اس کے سی پی ایس ایز نے تمام وزارتوں/محکموں میں 'اسپیس فریڈ' زمرہ میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے۔ کول پی ایس یوز نے تخلیقی طور پر کان کنی کے اسکریپ مواد کو شاندار مجسموں اور مختلف نوادرات میں تبدیل کیا ہے۔

*************

( ش ح ۔  اک۔ رب (

U. No.2787



(Release ID: 1989281) Visitor Counter : 65