امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
اوپن مارکیٹ سیل اسکیم (گھریلو) (ای ایم ایس ایس -ڈی)کے تحت 26ویں ای نیلامی کے دوران 3.46 ایل ایم ٹی گندم اور 13164 میٹرک ٹن چاول کی فروخت ہوئی
Posted On:
21 DEC 2023 4:34PM by PIB Delhi
چاول، گیہوں اور آٹے کی خوردہ قیمت کو کنٹرول کرنے کے لیے بازار میں مداخلت کے لیے حکومت ہند کی پہل کے ایک حصے کے طور پر، گندم اور چاول دونوں کی ہفتہ وار ای نیلامی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ 26ویں ای نیلامی 20.12.2023 کو ہوئی جس میں 4 ایل ایم ٹی گندم اور 1.93 ایل ایم ٹی چاول پیش کیے گئے۔ ای نیلامی میں، 3.46 ایل ایم ٹی گندم اور 13164 میٹرک ٹن چاول 2178.24/کونٹل کے وزنی اوسط پر گندم کی خرید ہوئی اور روپے 2905.40/کونٹل پر چاول کی خرید ہوئی۔
اس کے علاوہ ، 20.12.2023،کو ہوئی ای نیلامی کی وجہ سے موثر طورپر ایل ٹی بجلی کنکشن رکھنے والے بولی دہندگان کے لیے صرف 50 میٹرک ٹن گندم اور ایچ ٹی بجلی کنکشن رکھنے والوں کے لیے 250 ایم ٹی گندم کی اجازت ہے۔ یہ قدم ذخیرہ اندوزی کو روکنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے کہ او ایم ایس ایس (ڈی ) کے تحت فروخت ہونے والی گندم پر کارروائی ہو اور کامیاب بولی دہندہ کے ذریعے کھلی منڈی میں جاری کی جائے۔
مندرجہ بالا کے علاوہ،20.12.2023 کو ہوئی ای نیلامی کے بعد موثر طورپر چاول کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ مقدار جس کی بولی لگانے والا بولی لگا سکتا ہے بالترتیب 1 میٹرک ٹن اور 2000 میٹرک ٹن مقرر کی گئی ہے ۔ بولی لگانے والے او ایم ایس ایس (ڈی ) کے تحت چاول کی 1 میٹرک ٹن کے ضرب میں بولی لگا سکتے ہیں۔ یہ قدم او ایم ایس ایس (ڈی ) کے تحت چاول کی فروخت کو بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے اور موجودہ ای نیلامی میں چاول کی فروخت 3300 میٹرک ٹن سے بڑھ کر 13164 میٹرک ٹن ہو گئی ہے جو کہ گزشتہ ای نیلامی میں فروخت ہوئی تھی۔
*************
ش ح۔ام۔
U- 2813
(Release ID: 1989258)
Visitor Counter : 82