نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیلو انڈیا اسکیم اور قومی کھیلوں کی ترقی سے متعلق فنڈ( این ایس ڈی ایف) کے تحت 341 کھیلوں کے بنیادی ڈھا نچوں کے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی


چھتیس ریاستوں   / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے  679 اضلاع   میں  ایک ہزار کھیلو  انڈیا مراکز اور  بتیس  کھیلو  انڈیا ریاستی مراکز کو نوٹی فائی کیا گیا ہے

Posted On: 21 DEC 2023 4:38PM by PIB Delhi

کھیلوں کے تئیں  ریاستوں کے نوجوانو ں کی دلچسپی کو بڑھانے کے لئے اب تک وزارت نے کھیلو انڈیا اسکیم اور قومی کھیلوں کی ترقی سے متعلق فنڈ ( این ایس ڈی ایف ) کےتحت ملک بھر میں  341 کھیلوں کے بنیادی ڈھانچوں سے متعلق  پروجیکٹوں کی منظوری دی ہے۔ اس کےعلاوہ کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت  36 ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام خطوں  کے 679 اضلاع میں  1000 کھیلو انڈیا مراکز اور   31 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں میں  انڈیا اسٹیٹ سینٹرس آف ایکسی لینس   کو نوٹی فائی کیا ہے۔اس  کے علاوہ  23 ریاستوں  / مرکز کے زیرانتظام خطوں میں  296  کھیلوں کے اداروں  کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

امور نوجوان اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں جناب اجے پرتاپ  سنگھ  کے سوال کے تحریری جواب میں یہ جانکاری دی ۔

********

 

ش ح۔ع ح ۔رم

U-2809


(Release ID: 1989255) Visitor Counter : 96
Read this release in: Kannada , English , Marathi , Hindi