وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

نوجوان فن کاروں کے لئے اسکالرشپ

Posted On: 21 DEC 2023 3:12PM by PIB Delhi

یہ معلومات  شمال مشرقی خطے کی ثقافت، سیاحت اور ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں دی کہ ثقافت کی وزارت مختلف ثقافتی شعبوں میں نوجوان فنکاروں کو ان کے متعلقہ شعبوں میں جدید تربیت حاصل کرنے کے لیے روایتی فنون کے فارم سمیت اسکالرشپ دینے کے لیے ’مختلف ثقافتی شعبوں میں نوجوان فنکاروں کے لیے اسکالرشپ (ایس وائی اے)‘ کے اسکیم کے جزو کو نافذ کر رہی ہے۔ اس اسکیم کے جزو کے تحت، ماہانہ 5,000 روپے کی اسکالرشپ  منتخب اسکالرز کو 02 سال کی مدت کے لئےچار مساوی چھ ماہانہ قسطوں میں فراہم کیے جاتے ہیں۔ منتخب اسکالرز کی عمر 18 سال سے 25 سال کے درمیان ہونی چاہیے اور وہ کسی بھی گرو یا ادارے کے تحت کم از کم 5 سال سے تربیت حاصل کر رہے ہوں۔ اسکالرز کا انتخاب وزارت کی طرف سے تشکیل کردہ اسکالرشپ کے لیے ماہر کمیٹی کے سامنے ذاتی انٹرویو/ بات چیت میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

پچھلے پانچ سالوں کے دوران نوجوان فنکاروں کو فائدہ پہنچانے اور ان فنکاروں کو اسکالرشپ دینے پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات 'مختلف ثقافتی شعبوں میں نوجوان فنکاروں کے لیے وظائف' کی اسکیم کے جزو کے تحت درج ذیل ہیں:-

 

(روپے لاکھ میں)

 

مالی سال

مستفید ہونے والے نوجوان فنکاروں کی کل تعداد

فراہم کردہ اسکالرشپ کے اخراجات

2018-19

1151

345.30

2019-20

1086

325.80

2020-21

1265

379.50

2021-22

1293

390.30

2022-23

396

118.80

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ادائیگی کا انحصار اسکالر/آرٹسٹ کی طرف سے چھ ماہانہ رپورٹس جمع کرانے پر ہے جو ایک مسلسل عمل ہے۔

*************

ش ح۔ام۔

U- 2807


(Release ID: 1989213) Visitor Counter : 80